Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد محرم الحرام کےتاریخی جلوس کےلیے وسیع انتظامات۔ کمشنرپولیس کاجائزہ اجلاس

حیدرآباد محرم الحرام کےتاریخی جلوس کےلیے وسیع انتظامات۔ کمشنرپولیس کاجائزہ اجلاس

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 25, 2025 IST     

image
 
 حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم میں  محرم الحرام کے  موقع پر ایام اعزاداری اورعاشورہ کے موقع پر تاریخی بی بی کےعلم کے جلوس کے انتظامات پر  ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ حیدرآباد سٹی پولیس  کمشنر سی وی آنند کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں  سیاسی، مذہبی ، سماجی  اور مختلف محکموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

محرم کیلئے10 کروڑ منظور

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ27   جولائی سےماہ محرم کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اسی کےساتھ  ایام عزاداری اور مختلف عاشور خانوں میں علم مبارک کی تنصیب  ہوگی ۔ حکومت نے محرم  کے انتظامات کیلئے جس میں عاشور خانوں کی مرمت  و تعمیر  بھی شامل ہے 10 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔

مرکزی جلوس کیلئےنیا ہاتھی

  حیدرآباد پولیس کمشنر نے کہاکہ  یوم عاشورہ کےمرکزی جلوس کیلئے اس بار نیا ہاتھی لایا جائےگا۔ نئے ہاتھی سےپریشانی ہوسکتی ہے۔ محکمہ جنگلات کےعہدیداروں اور ملازمین کو تیار رکھا گیا ہے۔ تاکہ کوئی پریشانی  یا حادثہ  پیش نہ آئے۔ نئے ہاتھی کےساتھ ٹرائل رن کی ضرورت ہے۔ ہاتھی کےاطراف 7سے 8 دائروں میں پولیس سیکوریٹی ہوگی۔

 گنگا جمنی تہذیب کو بچانا ہماری ذمہ داری

 کمشنر نے کہاکہ  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے کہ جولائی میں شہر میں محرم کا جلوس پرامن ماحول میں نکلے۔سی وی آنند نے کہاکہ گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کی ذمہ داری ہر شہری کی ہے۔ انھوں نے  پولیس کی جانب سے  کئے جا رہے انتظامات کا تذکرہ کیا۔اس موقع پر سی پی نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کی مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور محرم کے ماتمی جلوس میں شرکت کرنے والوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کو موڑنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔  پولیس پلاٹونس ، شی ٹیمز  بھی تعینات رہیں گیں۔ کمشنر نے جلوس کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور سہولیات کے بارے میں شیعہ برادری کے رہنماؤں اور عہدیداروں سے تجاویز اور مشورے حاصل کیے۔
 
 میٹنگ میں ساؤتھ زون کے ڈی سی پی، مجلس کے چارمینار رکن اسمبلی میر ذولفقارعلی ، ایم ایل سی مرزا ریاض، ایم ایل اے جعفر حسین معراج، ڈاکٹر مولانا نثار حسین، نجب علی شیخ، مصطفی انجمن، وقف بورڈ کے چیئرمین امجد اللہ حسینی  اور مختلف محکموں کے عہدیداران،علما، ذاکرین، ماتمی گروہان، ماتمی انجمن کےذمہ داروان عاشور خانوں کے ذمہ داران اور دیگر نے شرکت کی۔