ہندوستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ کا آغاز شکست کے ساتھ کیا۔ ٹیم انڈیا کی کپتانی سنبھالنے والے شبھمن گل کی قیادت کا سفرناکامی سے شروع ہوا۔ لیڈز (ہیڈنگلے) میں باوقار ٹنڈولکر اینڈرسن ٹرافی کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ فتح یاب ہوا۔ یہ پانچ دن تک کھیلا گیا ایک دلچسپ ٹیسٹ میچ تھا۔ بین اسٹوکس کی ٹیم نے دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا کی طرف سے دیے گئے 371 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے 82 اوور میں 5 وکٹ گنوا کر کامیابی حاصل کر لی۔ لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلی اننگز میں 62 اور دوسری اننگز میں 149 رنز بنا کر انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بین ڈکٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔
آئی سی سی نے جاری کی ٹیسٹ رینکنگ
آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ کے سینئر کھلاڑی اور بلےباز، روٹ بدستور پہلے نمبر پرہیں۔ ہندوستانی تیز گیند باز، جسپریت بمراہ نمبرون پوزیشن پر ہیں۔ اور آل راونڈر رویندرا جڈیہ پہلے ٹاپ پرہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیک ٹو بیک سنچریاں بنانے والے ہندوستان کے اسٹار وکٹ کیپر پنت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پنت نے بنایا ریکارڈ
پنت لیڈز ٹیسٹ میں دو اننگز میں دو سنچریاں بنانے والے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے۔ اس سے قبل زمبابوے کے اینڈی فلاور واحد وکٹ کیپر تھے جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔پنت نے لیڈز ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 134 اور دوسری اننگز میں 118 رن بنائے تھے۔
ٹاپ20 میں ہندوستانی بلےباز
اس کے ساتھ ہی، شبھمن گل پانچ درجے ترقی کر کے ٹاپ 20 میں داخل ہو گئے۔ گل نے لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنائی۔ ٹاپ 20 ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں ہندوستان کے صرف تین بلے باز ہیں۔ پنت اور گل کے ساتھ یشیسوی جیسوال چوتھے مقام پر ہیں۔ یشیسوی نے لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری بنائی تھی۔
بمراہ پہلے مقام پر برقرار
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں 14 ویں مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کے بعد بدستور ٹاپ پر ہیں۔
جوروٹ بدستور پہلے نمبر پر
انگلینڈ کے سینئر کھلاڑی اور بلےباز جوروٹ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ ہیری بروک دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ بین ڈکٹ ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں پانچ درجے ترقی کرکے آٹھویں نمبر پرآ گئے۔انگلینڈ کے بلے باز اولی پوپ تین درجے بہتری کے ساتھ 19ویں نمبرپرآگئے ہیں جب کہ جیمی اسمتھ آٹھ درجے ترقی کرکے 27ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
رویندرا جڈیجہ نمبرون آل رونڈر
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جدیجہ پہلے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے لیڈز میں گیند اور بلے دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن آل راؤنڈرز کی فہرست میں وہ تین درجے ترقی کرکے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔