حکومتِ ہند نے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگرمیں417 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹر ( ایم ایم سی 2.0 ) قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ اور اختراعات کو فروغ دینا ہے۔ مرکزی وزیرآئی ٹی اشونی ویشنو اور وزیر مملکت جتن پرساد نے اس منصوبے کا جائزہ لیا۔ منصوبے کے نفاذ میں ریاستی حکومت کا اہم کردار ہوگا ۔ اس کے پیشِ نظر افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریاستی حکومت کے ساتھ قریبی اشتراک کے تحت اس منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
15000 روزگار کے مواقع:
منظور شدہ ای ایم سی 2.0 پروجیکٹ کو یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( وائی ای آئی ڈی اے ) تیار کرے گی۔ یہ کلسٹر 200 ایکڑ پر محیط ہوگا اور اس میں تقریباً 2500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ، اشونی ویشنو نے کہا کہ ‘‘ یہ منصوبہ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور 15000 روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘میک ان انڈیا’ ویژن کے عین مطابق ہے اور اس سے وِکست بھارت کی تعمیر میں حکومت کے عزم اور روزگار پیدا کرنے کی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ ’’
مصنوعات:
یہ کلسٹر صارفین کے لیے الیکٹرانکس، آٹوموٹیو اور صنعتی الیکٹرانکس، طبی آلات ، کمپیوٹر ہارڈویئر اور مواصلاتی آلات جیسے اہم شعبوں میں مینوفیکچرنگ میں مدد فراہم کرے گا۔اس میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو عالمی معیار کی پلگ اینڈ پلے بنیادی ڈھانچہ اور مشترکہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں معیاری فیکٹری شیڈز، بجلی، پانی، سیوریج ٹریٹمنٹ، ہاسٹل، ہنر مندی کے مراکز، صحت کے مراکز وغیرہ شامل ہوں گے۔ یہ تمام سہولیات بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ای ایم سی کی مضبوط برتری:
اسے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹر ( ای ایم سی ) اپنے اہمیت کے حامل مقام کے باعث ایک مضبوط برتری حاصل ہے۔ یہ سڑک، ریل اور فضائی راستوں سے اچھی طرح مربوط ہے۔ کلسٹر کی لوکیشن یمنا ایکسپریس وے، ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے اور جلد ہی مکمل ہونے والے پلول-خرجہ ایکسپریس وے کے ساتھ اسٹریٹجک طور پر واقع ہے۔ یہ مقام ریلوے اسٹیشن اور جیوَر انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے اہم ٹرانسپورٹ مراکز کے قریب بھی ہے۔ مزید یہ کہ یہ ای ایم سی اہم صنعتی زونز جیسے میڈیکل ڈیوائس پارک، ایم ایس ایم ای ، اپیرل پارک اور ایوی ایشن ہب کے آس پاس واقع ہے۔
ای ایم سی اسکیم :
اب تک اس اسکیم کے تحت مختلف منصوبوں میں تقریباً 30000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ ای ایم سی کے ذریعے 520 کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری کر چکی ہیں، جن کی وجہ سے 86000 سے زائد روز گار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اتر پردیش میں اس نئے ای ایم سی کے قیام کے ساتھ، بھارت عالمی سطح پر مینوفیکچرنگ ہب بننے کے اپنے عزم کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ یہ کلسٹر الیکٹرانکس سا زو سامان کی مینوفیکچرنگ کرنے والوں کو بھارت میں اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔