Tuesday, December 23, 2025 | 03, 1447 رجب
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آئی پی ایل 2026: کے ایل راہل بن سکتے ہیں ڈی سی کے نئے کپتان

آئی پی ایل 2026: کے ایل راہل بن سکتے ہیں ڈی سی کے نئے کپتان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 23, 2025 IST

 آئی پی ایل 2026: کے ایل راہل بن سکتے ہیں ڈی سی کے نئے کپتان
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے لیے نیلامی ہو چکی ہے اور اب تمام ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔ اس دوران  ڈی سی (Delhi Capitals) کے کیمپ سے بڑی خبر آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرنچائز نے سٹار آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو کپتانی سے ہٹانے کا ارادہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ ماہر بلے باز کے ایل راہل کو نیا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، اس خبر کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
 
 اکشر نے آئی پی ایل 2025 میں DC کی کپتانی کی تھی:
 
آئی پی ایل 2025 میں اکشر DC کے کپتان تھے، لیکن ان کی کپتانی میں ٹیم بہتر آغاز کے باوجود پلے آف میں جگہ نہ بنا سکی تھی۔ ٹیم نے 14 میچوں میں سے 7 جیتے اور 6 میں ہار کا سامنا کیا (ایک بے نتیجہ) اور پانچویں پوزیشن کے ساتھ سفر ختم کیا تھا۔ اس صورتحال میں ٹیم مینجمنٹ نے اس بار لیڈرشپ میں تبدیلی کا سوچا اور راہل کو کپتانی سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکشر اب بھی ٹیم کے سب سے قابلِ بھروسہ کھلاڑیوں میں شامل رہیں گے۔
 
 راہل کو کپتان بنانے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
 
رپورٹس کے مطابق، تجربہ کار وکٹ کیپر اور بلے باز ،سینئر کھلاڑی ہیں اور انہیں پنجاب کنگز (PBKS) کے علاوہ لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG) کے ساتھ کپتانی کا تجربہ رہا ہے۔ فرنچائز انہیں لیڈرشپ گروپ کا سربراہ بنا کر ٹیم کو نئی توانائی دینا چاہتی ہے۔ ٹیم کا ماننا ہے کہ راہل اپنے تجربے سے ٹیم کو بہتر نتائج دلا سکتے ہیں۔ تاہم، ابھی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن راہل کا نام سب سے آگے چل رہا ہے۔
 
 راہل کا آئی پی ایل کیریئر کیسا رہا ہے؟
 
راہل نے سال 2013 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے خلاف اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اب تک 145 میچ کھیلے ہیں، جن کی 136 اننگز میں 46.21 کی اوسط سے 5,222 رنز بنائے ہیں۔ ان کے بلے سے 5 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں نکلی ہیں۔ ان کا بہترین سکور 134* رنز رہا ہے۔ انہوں نے وکٹ کے پیچھے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 66 شکار کیے ہیں، جن میں 59 کیچ اور 7 سٹمپ شامل ہیں۔