ٹیم انڈیا نے ٹی 20میزورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو7 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں داخل پہنچ گئی ہے۔ اب ٹیم انڈیا کا ٹائٹل کےلئے نیوزی لینڈ سے اتوار کو مقابلہ ہوگا۔ انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے آخر تک اپنی ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی ۔انھوں نے 48 گیندوں میں 105 رنز بنائے، لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے۔ انگلینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 246 رنز بنائے۔
اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے20اووز، اورز میں 7 و کٹ کےنقصان پر 253 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کےاوپنر سجنو سیمسن نے دھواں دھار بلےبازی کی۔ انھوں نے42 گیندوں میں 89 رنز بنائے۔ جس میں ساتھ چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 211 سے زائد ہے۔ا نڈیا نے اپنی ایننگ میں 18 چھکے اور 14 چوکے لگائے۔
انگلینڈ نے ٹاس جیتا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سنجو سیمسن نے شاندار شروعات کی بنیاد رکھی ۔ہندوستانی کھلاڑیوں نے T20 ورلڈ کپ میں ریکارڈ شراکت قائم کی۔ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے گیند بازوں کو شکست دینے والے سنجو سیمسن اور ایشان کشن نے آل ٹائم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ڈھیروں باؤنڈریز کے ساتھ تفریح کرنے والی دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 97 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی شارٹ کپ (2007) کے پہلے سیزن میں رابن اتھپا اور یوراج سنگھ کا قائم کردہ ریکارڈ غائب ہوگیا۔
ہندوستانی ٹیم نے افتتاحی آئی سی سی T20 ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈ بنائے۔ ان میں یوراج سنگھ نے ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر تاریخ رقم کی جب کہ رابن اتھپا اور یووراج نے سب سے زیادہ شراکت کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا۔ ان دونوں نے ورلڈ کپ کے ایک مختصر ناک آؤٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 84 رنز بنائے تھے۔
انڈیا کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے ایک وکٹ لی، ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹ، جسپریت بمرا نے ایک وکٹ اور ورون چکروتی نے ایک وکٹ اور اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لیئے۔