ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہےکہ انڈیا چیمپئنز کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے برمنگھم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میچ کل31 جوالائی کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونا تھا۔
Retired internationals players representing India Champions have refused to play against Pakistan Champions in the semi-final of the World Championship of Legends in Birmingham: Sources pic.twitter.com/a62VyGjtGE
— Press Trust of India (@PTI_News) July 30, 2025
بھارتی ٹیم سیاسی کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی پہلے ہی گروپ مرحلے میں پاکستان کے خلاف ایک بار کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔ تاہم، چونکہ یہ گروپ مرحلہ تھا، ہندوستان نے بغیر کسی پریشانی کے برتری حاصل کی۔ لیکن چونکہ کل ناک آؤٹ میچ (سیمی) ہے، اس لیے ہندوستان کی دستبرداری کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بغیر میچ کھیلے براہ راست فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
ہندوستان اس ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں چوتھے نمبر پر رہا۔ اس طرح وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی قیادت یوراج سنگھ نے کی۔