ٹیم انڈیا اورانگلینڈ کےدرمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی انڈورسن۔تنڈولکرٹیسٹ سیریز2۔2 سے ڈرا ہوگئی ہے۔ اوول میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری دن میزبان انگلینڈ کو جیت کے لیے 35 رنز بنانے تھے لیکن وہ صرف 28 رنز بناسکی اور انگلینڈ کی ٹیم 6 رنز سے سنسنی خیز میچ ہار گئی۔ اس کےساتھ ہی سیریز 2-2 سے برابرہو گئی۔ سیریز کا ایک میچ ڈرا رہا۔
اوول گراؤنڈ میں بھارت کی طرف سے جیتنے والا یہ صرف تیسرا ٹیسٹ میچ ہے۔ ساتھ ہی، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم مارجن سے ہندوستان کی جیت ہے۔ اجیت واڈیکر اور ویرات کوہلی کے بعد شبمن گل تیسرے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں جن کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے اوول گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ محمد سراج نے سیریز میں سب سے زیادہ 23 وکٹس لئے جبکہ سب سے زیادہ اسکور ٹیم انڈیا کےکپتان شبمن گل 754 رنز بنائے۔
میاں میجک چل گیا
آخری میچ میں میاں میجک چل گیا۔ ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج نے میچ کی دوسری ایننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کئے۔ اور پی کرشنا نے 4 وکٹس لے کر بھارت کی جیت کو یقینی بنا دیا۔ جبکہ ہیری بروک اور شبمن گکل کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ ڈی ایس پی محمد سراج کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سراج نے آخری میچ میں 9 وکٹ حاصل کئے۔
𝗧𝗛𝗘 𝗥𝗘𝗗𝗘𝗠𝗣𝗧𝗜𝗢𝗡 for Mohammed Siraj 🤩
— ICC (@ICC) August 4, 2025
#WTC27 | 📝 #ENGvIND: https://t.co/SNl4Ym0LJt pic.twitter.com/MuLTmh7ins
مین آف ادی میچ حاصل کرنے والے ٹیم انڈیا کےحیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تیزگیند باز نے کہا کہ وہ میچ جیت کر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے پانچویں دن تک سخت مقابلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ لائن میں بولنگ کی اور دباؤ بڑھانے کی نیت سے بولنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح جب وہ بیدار ہوئے تو اس کام کو کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے۔ سراج نے انکشاف کیا کہ اس نے بیلیو۔ بیلیو کی تصویر آج صبح گوگل سے ڈاؤن لوڈ کی تھی۔ درحقیقت انہوں نے کہا کہ بروک کا کیچ ڈراپ کرنا بہت بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ یہ کیچ لیتے تو شاید آج صبح دوبارہ پچ پر قدم نہ رکھتے۔ لیکن سراج نے کہا کہ بروک نے شاندار حملہ کیا اور وہ اپنی بیٹنگ کو ہیٹ ٹرک دے رہے تھے۔محمد سراج مین آف دی میچ
آخری ٹیسٹ میں محمد سراج کو 9 وکٹ
اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سراج نے 104 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے ایننگ میں 4 وکٹس حاصل کئے ۔انھوں نے آخری دن انگلش ٹیلنڈرز کو شدید دباؤ میں ڈالا۔ سراج نے جیمی اسمتھ، اوورٹن اور اٹکنسن کی وکٹیں لے کر ہندوستان کو شاندار فتح دلائی۔ سراج نے بمراہ کی کمی کو پورا کیا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 86 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ سراج نے گیند کو ایسے سوئنگ کیا جیسے وہ اس میچ میں پچ سے ٹکرا رہی ہو۔ انہوں نے انگلش بلے بازوں کو موقع نہیں دیا۔انگلینڈ کو پانچویں دن کا آغاز صرف 35 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی چار وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن ہندوستانی سیمرز، انتھک اور حوصلہ افزائی کے ساتھ، میزبانوں سےمیچ چھیننے میں کامیاب ہوگئے۔
A heroic 5️⃣-for from Mohammed Siraj at The Oval 🏆🔥#WTC27 #ENGvIND 📝: https://t.co/SNl4Ym0LJt pic.twitter.com/7xQGshXe6m
— ICC (@ICC) August 4, 2025
انڈورسن۔تنڈولکر ٹیسٹ سیریز کے ریکارڈ
پلیئر آف دی سیریز: ہیری بروک (انگلینڈ) اور شبمن گل (بھارت)۔
2025 سیریز میں سرفہرست
سب سے زیادہ رنز: شبمن گل (بھارت) - 10 اننگز میں 754 رنز، اوسط 75.40۔ گل نے سیریز میں چار سنچریاں اسکور کیں۔
سب سے زیادہ وکٹیں: محمد سراج (بھارت) - 23 وکٹیں
بڑا اسکور:
شبمن گل: 269 رنز
جیمی اسمتھ: 184* رنز
شبمن گل: 161 رنز
ہیری بروک: 158 رنز
انفرادی سنچریاں: سیریز میں ریکارڈ 21 انفرادی سنچریاں نبائی گئیں ، 12 بھارت کے کھلاڑیوں نے اور 9 انگلیش ٹیم نے بنائے۔
ٹیم کے اعدادوشمار (2025 سیریز)
ہندوستان کے ذریعہ مجموعی رنز: پانچ میچوں میں 3809۔
ہندوستان کے 300+ ٹوٹل: 8،مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی ٹیم کا مشترکہ سب سے زیادہ اسکور۔
بھارت کی طرف سے لگائی گئی باؤنڈریز: 470 (422 چوکے اور 48 چھکے)، ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی ٹیم کے لیے ایک ریکارڈ۔
ہندوستان کے لیے انفرادی سنچریاں: ، ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ مشترکہ12 سنچریاں بنائیں گئیں۔
ہندوستان کے 400+ رنز بنانے والے: 5 بلے باز۔
سب سے زیادہ ٹیم کا ٹوٹل:
انگلینڈ: 669 رنز
بھارت: 587 رنز