بھارت اورجنوبی افریقہ ہفتہ کو اپنے آخری ون ڈے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ تین میچوں کی، سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارت نے رانچی کے افتتاحی میچ میں فتح حاصل کی، جبکہ جنوبی افریقہ نے رائے پور میں دوسرا ونڈے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ پہلے دو میچوں میں اعلیٰ اسکورنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا جس سے بلے بازوں کے لیے سازگار حالات پیدا ہوئے۔ ان ہائی اسکورنگ مقابلوں کی وجہ سے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
وشاکھاپٹنم میں سیریزکا فیصلہ کن میچ
ہفتہ کو آندھراپردیش کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم کے ACA-VDCA کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آخری اور تیسرے میچ6 دسمبر کو کھیلا جائےگا۔ سیریز کےفیصلہ کن مقابلہ کےلئے کےایل راہل کی قیادت والی ٹیم انڈیا ، ٹیمبا باوما کی جنوبی افریقی ٹیم سے ٹکرائے گی ۔ دونوں طرف سے دھما کے دار بیٹنگ کی گئی ۔ اور ہائی اسکور کھڑا کیا ۔ دونوں میچوں میں بلے باز چھائے رہے اور گیند بازوں کی دھلائی ہوئی ۔ دونوں گیمز میں اسکور کافی زیادہ رہا ہے اور وکٹیں بلے بازوں کے لیے انتہائی سازگار رہی ہیں۔ ویزاگ کا گراؤنڈ میں بھی ہائی اسکور میچ ہونے کی امید ہے۔
وشاکھاپٹنم میں پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے
یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی ACA-VDCA کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک ODI میں شامل ہوں گی، جو کہ ایک اعلیٰ اسکورنگ مقام کے طور پر جانا جاتا ہے۔
تیسرا میچ بھی ہو سکتا ہے ہائی اسکور
رواں ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں جو کچھ ہم نے دیکھا ہے ا س پر غور کریں تو، دونوں ہی موقعوں پر دونوں ٹیموں نے 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا، تو سیریز کے ساتھ ساتھ آنے والا میچ بھی رنز کا ڈھیر لگنے کی امید ہے۔
کوہلی بنا سکتے ہیں منفرف ریکارڈ
ویراٹ کوہلی نے دونوں میچوں میں سنچریوں کے ساتھ اپنی ریکارڈ ساز فارم کو جاری رکھا ہوا ہے۔ اب وہ آئندہ تیسرے ون ڈے میں اضافی ریکارڈ قائم کرنے کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ کوہلی کے پاس ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بننے کا موقع ہے۔ فی الحال، کوہلی اور روہت دونوں نے یہ کارنامہ ایک بار انجام دیا ہے۔ ایک اور سنچری سے کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل چار ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔
IND بمقابلہ SA ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈز
بھارت اور جنوبی افریقہ اب تک 96 ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں اور یہ جنوبی افریقہ ہے جس نے 52 میچ جیت کر بھارت سے آگے ہے، جبکہ مین ان بلیو 41 میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔تین مواقع ایسے ہیں جب میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا ہے جن میں سے آخری 2013 میں آیا تھا۔کھیل کے اس فارمیٹ میں گزشتہ پانچ IND بمقابلہ SA میچوں کے نتائج کی بات کریں تو ان میں سے تین ہندوستان کے حق میں گئے ہیں، جب کہ جنوبی افریقہ دو بار نتیجہ اپنے حق میں کئے ہیں۔
امکانی بھارتی ٹیم : روہت شرما، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، رتوراج گائیکواڑ، کے ایل راہول (ڈبلیو/سی)، واشنگٹن سندر ، رویندرا جدیجا، ہرشیت رانا، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، رشبھ پنت ، تلک ورما، دھرو کمار ریڈی، دھرو کمار ریڈی
امکانی جنوبی افریقہ ٹیم : ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک (ڈبلیو)، ٹیمبا باوما (سی)، میتھیو بریٹزکے، ڈیولڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، کوربن بوش، کیشو مہاراج، ناندرے برگر، لونگی نگیڈی، ریان رکیلٹن، اوٹنیل بارٹمن، روٹنین سبرمین، روٹن برگر
ODI لائیو سٹریمنگ کی تفصیلات
بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ون ڈے جیو ہاٹ اسٹار ایپ اور ویب سائٹ پر اور اسٹار اسپورٹس پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔