Saturday, April 18, 2026 | 29 شوال 1447
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایران نے ہرمز-یورینیم پر ٹرمپ کے دعوؤں کو کیا مسترد

ایران نے ہرمز-یورینیم پر ٹرمپ کے دعوؤں کو کیا مسترد

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 18, 2026 IST

ایران نے ہرمز-یورینیم پر ٹرمپ کے دعوؤں کو  کیا مسترد
آبنائے  ہرمز کھولنے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔ ایران اور امریکہ اس بارے میں الگ الگ دعوے کر رہے ہیں۔ پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے ہرمز کو کبھی بند نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اپنی ناکہ بندی جاری رکھتا ہے تو ہرمز کھلا نہیں رہے گا۔ انہوں نے ٹرمپ پر جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگایا ہے۔
 
ٹرمپ نے ایک گھنٹے میں 7 جھوٹے دعوے کیے  :قالیباف 
 
قالیباف نے ٹرمپ پر ایک گھنٹے میں 7 جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگایا۔ قالیباف نے کہا کہ ہرمز کھلا نہیں رہے گا اور یہاں سے گزرنے کے لیے ایک 'مخصوص راستہ' استعمال کرنا ہوگا اور اس کے لیے ایران کی اجازت لینی ہوگی۔ انہوں نے کہا، امریکہ کے صدر نے ایک گھنٹے میں 7 دعوے کیے اور وہ ساتوں کے ساتوں جھوٹے تھے۔ وہ ان جھوٹوں کے سہارے جنگ نہیں جیت سکے اور نہ ہی بات چیت میں انہیں کوئی کامیابی ملے گی۔
 
سوشل میڈیا پر نہیں ہوں گے ہرمز سے متعلق فیصلے  :قالیباف 
 
قالیباف نے کہا، ہرمز سے گزرنا 'مخصوص راستہ' کے مطابق اور 'ایرانی اجازت' کے ساتھ ہوگا۔ یہ کہ آبنائے  ہرمز کھلا ہے یا بند، اور اسے کنٹرول کرنے والے قوانین کیا ہوں گے ۔ اس کا تعین زمینی صورتحال کی بنیاد پر ہوگا، نہ کہ سوشل میڈیا پر۔ میڈیا اور عوامی رائے کو اپنے حق میں کرنا جنگ کا ایک اہم حصہ ہے اور ایرانی قوم ان ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوتی۔ بات چیت سے متعلق حقیقی اور درست خبریں وزارت خارجہ کے ترجمان سے ملیں گی۔
 
ایران یورینیم سونپنے پر متفق  :ٹرمپ نے کہا تھا 
 
اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم امریکہ کے ساتھ مل کر باہر بھیجنے پر متفق ہو گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اس دعوے کو بھی جھوٹا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ایران کا افزودہ یورینیم کہیں بھی منتقل نہیں کیا جائے گا۔" جبکہ ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ ایران اپنا یورینیم ملک سے باہر نہیں بھیجے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دعووں میں سچائی نہیں ہے۔
 
ٹرمپ نے یہ کیے تھے دعوے  :
 
ایران نے ہرمز کھولنے اور کبھی نہ بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔  معاہدہ نہ ہونے تک ایران کے بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی۔  ایران اپنا جوہری پروگرام غیر معینہ مدت تک روکنے کے لیے متفق ہے۔  ایران اپنا یورینیم امریکہ کے حوالے کر دے گا۔  ایران امریکہ کے ساتھ مل کر سمندر میں بچھی بارودی سرنگیں ہٹا رہا ہے۔