Tuesday, September 16, 2025 | 24, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • اسرائیل فلسطینیوں کو مار سکتا ہے لیکن امت محمدیہ میں موت کا خوف پیدا نہیں کر سکتا:اویسی

اسرائیل فلسطینیوں کو مار سکتا ہے لیکن امت محمدیہ میں موت کا خوف پیدا نہیں کر سکتا:اویسی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Sep 14, 2025 IST     

image
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے دارالسلام میں منعقدہ جلسہ عید میلادالنبی سے فلطین کی حمایت میں نعرے بلند کیے۔اویسی نے غزہ کی عوام زندہ باد کے نعرے لگائے اور اسرائیل پر کڑی تنقید کی۔ یاد رہے کہ  اویسی وہ مرد مجاہد ہے جو ظلم کے خلاف ہمیشہ حق گو رہے ہیں،فلسطین کی حق میں ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے ہیں۔اسرائیل کی طرف سے کی جارہی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
 
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نیتن یاہو پر سخت برہمی کیا اظہار کرتے ہوئے عرب ممالک سے متحد ہونے کی اپیل  کی اور کہا کہ فلسطین پر قبضہ کرنے کے بعد اسرائیل دوسرے مسلم ممالک کو نشانہ بنائے گا۔اویسی نے کہا کہ نیتن یاہو نے شام، ایران اور کئی دوسرے مسلم ممالک پر حملہ کیا ہے۔اویسی نے خطاب میں کہا کہ ایک ہزار فلسطینی بچے بھوک کی وجہ سے مر چکے ہیں۔ اسرائیل فلسطینیوں کو مار سکتا ہے لیکن امت محمدیہ میں موت کا خوف پیدا نہیں کر سکتا۔ 
 
اویسی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور لوگ انہیں فلسطینی اسکارف پہنے ہوئے پسند کر رہے ہیں۔ لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو بہت زیادہ شیئر کر رہے ہیں۔
 
غزہ میں صورتحال سنگین :
 
غزہ کی صورتحال اس وقت سنگین ہے۔ شہری دفاع کے ادارے کے مطابق کل 40 افراد شہید  ہوئے۔ ان میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 7 فلسطینی بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ غزہ شہر کے 2.5 لاکھ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر حملوں سے بچنے کے لیے نکل چکے ہیں اور وہاں رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہاں چھوڑے گئے لوگوں کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔