جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم تنازعات میں گھری ہوئی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ ایک چور جسے جوتوں اور چپلوں کی ہار پہنا کر شہر میں گھومایا گیا۔در اصل اس شخص کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ الزام ہے کہ یہ شخص دوائیاں خریدتے وقت پیسے چراتا تھا۔ پولیس نے چور کو نیم برہنہ کر کے اسے جوتوں کے ہار پہنائے اور جیپ کے بونٹ پر بٹھا کر شہر بھر میں گھومایا۔ پولس اہلکاروں (جموں پولیس) کی اس بے جا حرکت کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جو کہ اب تنقید کا نشانہ ہے۔
پولیس کے اس سلوک پر سوال ؟
لوگ پولیس کے اس سلوک پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ یہی نہیں، اعلی پولیس افسران بھی پولیس ٹیم کے اس رویے کی مذمت کر رہے ہیں اور اسے ’غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب‘ قرار دے رہے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اور اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو اس شخص کو ہتھکڑیاں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔شخص نیم برہنہ ہے جسے پولیس جیپ کے بونٹ پر بٹھا کر جموں شہر کی سڑکوں پر اس کی پریڈ نکالی گئی ۔
دوائی خریدتے ہوئے 40 ہزار روپے چوری کا الزام :
پولیس کو یہ اعلان کرنے کے لیے پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بخشی نگر علاقے میں ایک شخص جو دوا خریدنے آیا تھا اس چور نے اسکے چوری کی۔تقریبا40,000 روپے کی چوری کے الزام میں اسے گرفتار کیا گیا ۔ بخشی نگر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر کی قیادت میں پولیس ٹیم میں کئی مقامی لوگ شامل تھے۔
پولیس کی کارروائی کی ویڈیو وائرل:
Bakshi Nagar Police in Jammu have arrested a suspected thief and turned the incident into a public spectacle by placing a garland of shoes around his neck and making him sit on the bonnet of their official vehicle. Instead of following standard procedure and placing him inside… pic.twitter.com/zEJt81qG6N
— Nasir Khuehami (ناصر کہویہامی) (@NasirKhuehami) June 24, 2025
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ پولیس کی اس کارروائی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ جموں پولیس نے بھی اعتراف کیا کہ پولیس ٹیم کا کردار "غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب" تھا۔ انہوں نے قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینک کے ایک پولیس افسر کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
جموں پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے گی:
پولیس نے ایک بیان میں کہا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک شخص کا اوپری حصہ برہنہ تھا۔ تھانہ بخشی نگر کے پولیس اہلکاروں نے اسے چپلوں کے ہار پہنا کر پریڈ کروائی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے یہ عمل غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب ہے۔ اس کے لیے سخت محکمانہ کارروائی کی ضرورت ہے۔