Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر: فلسطین کی حمایت میں نکالا گیا جلوس، منتظمین کے خلاف مقدمہ درج ،جانیے کیا ہے پورا معاملہ؟

جموں و کشمیر: فلسطین کی حمایت میں نکالا گیا جلوس، منتظمین کے خلاف مقدمہ درج ،جانیے کیا ہے پورا معاملہ؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 29, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو ضلع بڈگام میں ایک جلوس کے منتظمین اور شرکا کے خلاف  مقدمہ درج کیا ہے۔الزام ہے کہ جلوس میں قابل اعتراض نعرے لگائے گئے اور امن و امان میں خلل ڈالا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام ضلع کے بیرواہ کے سونپاہ گاؤں میں یوم قدس جلوس کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بتا دیں کہ معلمات کے مطابق کشمیر میں رمضان کے آخری جمعہ کو یوم قدس طور پر منایا جاتا ہے جسے عالمی یوم قدس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ہر سال فلسطین کی حمایت میں منعقد کیا جاتا ہے۔ وادی کشمیر میں اس طرح کے جلوس روایتی طور پر شیعہ اکثریتی علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد نکالے جاتے ہیں۔
 
 جمعہ کو بھی کئی مقامات پر ایسے جلوس نکالے گئے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ بیرواہ میں جلوس کے دوران منتظمین کی ہدایت پر ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا اور قابل اعتراض نعرے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نعرے لگا کر منتظمین نے مبینہ طور پر امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ، سونپاہ-بیرواہ سڑک بلاک کر دی گئی، جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان نے کہا کہ پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیا اور تعزیرات ہند کی دفعہ 126 (2) اور 189 (6) کے تحت بیرواہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور جلوس میں ملوث افراد کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے شہریوں پر زور دیا  کہ وہ امن برقرار رکھیں اور امن عامہ کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
 
ساتھ ہی بتا دیں کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان زبردست فائرنگ ہوئی۔ تصادم میں چار فوجی جوان شہید ہو گئے۔ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ایک دور افتادہ جنگلاتی علاقے میں تصادم کے مقام سے چوتھے پولیس اہلکار کی لاش اور دو مارے گئے عسکریت پسندوں کی لاشیں ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو نئے علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔حکام نے بتایا کہ دو پاکستانی عسکریت پسندوں کی لاشیں بھی برآمد کی گئیں جن کا تعلق کالعدم جیش محمد تنظیم سے تھا۔ اس کے علاوہ جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں تصادم جمعرات کی صبح شروع ہوا اور جمعہ کو دن بھر جاری رہا۔ کل چار پولیس اہلکار اور حال ہی میں دراندازی کرنے والے دو عسکریت پسند مارے گئے، جب کہ دہشت گرد گروپ کے دیگر ارکان کی تلاش ہفتہ کو تیسرے دن بھی جاری رہی۔