Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر:پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے راہول گاندھی کی ملاقات

جموں و کشمیر:پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے راہول گاندھی کی ملاقات

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 24, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں حالیہ پاکستانی گولہ باری سے مقامی لوگوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا  ہے۔ اس واقعے میں کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں گئیں اور کئی خاندان متاثر ہوئے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی آج ان متاثرین سے ملنے پونچھ پہنچے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔ راہل گاندھی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ انہیں تسلی دیں گے اور ان کے مسائل بھی سنیں گے۔ کانگریس پارٹی کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق راہل گاندھی کا یہ دورہ انسانی بنیادوں پر ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے کیا گیا ہے جن کی زندگی سرحد پار سے تشدد کی وجہ سے درہم برہم ہو گئی ہے۔
 

پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ طلباء  سے ملاقات:

 
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے پونچھ میں ایک اسکول کا دورہ کیا اور سرحد پار سے پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ طلباء سے بات چیت کی۔ اس دوران انہون نے طلبہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے خطرہ اورخوفناک صورتحال دیکھی ہے، لیکن پریشان نہ ہوں، سب کچھ نارمل ہو جائے گا۔ اس مسئلے سے نمٹنے کا آپ کا طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ سخت پڑھائی کریں، محنت کریں، اور اسکول میں کافی دوست بنائیں۔ اس دوران جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔
 
یاد رہے کہ 7 سے 10 مئی کے درمیان جموں و کشمیر میں پاکستانی گولہ باری، میزائل اور ڈرون حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 13 صرف پونچھ ضلع میں مارے گئے، اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔ ہزاروں لوگوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں سے بھاگ کر سرکاری امدادی کیمپوں میں پناہ لینی پڑی۔ چار روز تک جاری رہنے والی فوجی کاروائی کے بعد 10 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا۔
 
ساتھ ہی بتا دیں کہ 22 اپریل کو پہلگام میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا یہ دوسرا دورہ ہے، جس میں 26 لوگوں کی جانیں گئیں، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔ راہل گاندھی 25 اپریل کو سری نگر گئے تھے اور دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے اس وقت کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور بہت سے دوسرے لوگوں سے بھی ملاقات کی۔