Wednesday, October 22, 2025 | 30, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر :برفیلی طوفان کی چپیٹ میں آنے سے دوفوجی جوان کی موت

جموں و کشمیر :برفیلی طوفان کی چپیٹ میں آنے سے دوفوجی جوان کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 11, 2025 IST

جموں و کشمیر :برفیلی  طوفان کی چپیٹ میں آنے سے  دوفوجی جوان کی موت
جموں و کشمیر کے کوکرناگ کی کِشٹوار رینج میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے دو بہادر جوان اپنی جان کی بازی ہار  گئے۔ لانس ہوالدار پلاش گھوش اور لانس نائیک سجے گھوش نے دشوار گزار پہاڑی علاقے اور خراب موسم کے باوجود ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جار دے دی۔ اس پر بھارتی فوج کے چنار کور نے اس آپریشن کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اپنے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 
بھارتی فوج نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ چنار کور، کوکرناگ کی کِشٹوار رینج میں انتہائی موسم کی حالتوں سے نبردآزما ہوتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف انتھک آپریشن چلاتے ہوئے بہادر لانس ہوالدار پلاش گھوش اور لانس نائیک سجے گھوش کی عظیم قربانی کا احترام کرتا ہے۔ ان کی بہادری اور لگن ہمیشہ ہمیں متاثر کرتی رہے گی۔ فوج نے مزید کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کی بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔
 
کوکرناگ آپریشن: دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی جاری
 
کِشٹوار رینج جنوبی کشمیر کا انتہائی مشکل اور حساس علاقہ ہے۔ گزشتہ چند مہینوں میں اس علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور دراندازی کی متعدد کوششیں ہوئی ہیں۔ بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستے مسلسل ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مشترکہ آپریشن چلا رہے ہیں۔ فوج کے ذرائع کے مطابق، اس آپریشن میں موسم اور جغرافیائی حالات دونوں نے چیلنجز بڑھا دیے تھے۔ گھنے جنگلات، برفیلے راستوں اور بلند و پست پہاڑی علاقوں کے باوجود فوجیوں نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔
 
 پلاش گھوش اور سجے گھوش نے قائم کی مثال
 
فوج کے مطابق، لانس ہوالدار پلاش گھوش کئی کامیاب آپریشنز کا حصہ رہ چکے تھے۔ وہیں لانس نائیک سجے گھوش ایک جوان اور پرجوش سپاہی تھے، جنہوں نے ہر آپریشن میں بے مثال جرات اور لگن دکھائی۔ دونوں جوان کوکرناگ کی برفیلے چوٹیوں پر چلنے والے ایک خصوصی آپریشنل دستے کا حصہ تھے۔ دشوار گزار علاقے اور شدید سردی کے باوجود فوج نے سرچ آپریشن کو انجام دیا۔ دونوں کمانڈوز 5 پیرا یونٹ سے تعلق رکھتے تھے اور مغربی بنگال کے رہائشی تھے۔