Friday, October 10, 2025 | 18, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • جن سوراج نے امیدواروں کی پہلی فہرست کا کیا اعلان،جانیے لسٹ میں کتنے مسلموں کا ہے نام؟

جن سوراج نے امیدواروں کی پہلی فہرست کا کیا اعلان،جانیے لسٹ میں کتنے مسلموں کا ہے نام؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 09, 2025 IST

جن سوراج نے امیدواروں کی پہلی فہرست کا کیا اعلان،جانیے لسٹ میں کتنے  مسلموں کا ہے نام؟
پرشانت کشور کی پارٹی جن سورج نے 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 51 نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست دی گئی ہے۔روہتاس ضلع کی کارگاہراسمبلی سیٹ کے لیے بھی امیدوار کا نام اعلان کردیا گیا ہے، جہاں سے خود شانت کشور کے انتخاب لڑنے کی افواہیں تھیں۔ جن سوراج نے' کارگاہر 'سیٹ سے بھوجپوری گلوکار رتیش پانڈے کو میدان میں اتارا ہے۔پرشانت کشور کس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے اس پر سسپنس برقرار ہے۔ کیوں کہ  بھوجپوری گلوکار رتیش پانڈے کو کارگاہر سیٹ سے میدان میں اتاردیا  گیا ہے۔
 
کتنے مسلموں کو ملی جگہ؟
 
بہار اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی۔ پرشانت کشور نے 51 امیدواروں کی فہرست میں چھ مسلم امیدواروں کو شامل کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں مسلم ووٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر حکمران ظالم ہیں تو رسول اللہﷺ کی باتوں پر غور کریں۔
 
پرشانت کشور کی پارٹی نے بینی پٹی سے محمد پرویز عالم، کشن گنج ضلع کی کوچدھامن سیٹ سے ابو عفان فاروقی اور امرو سے افروز عالم کو امیدوار بنایا ہے۔اسکے علاوہ  بیسی سے محمد شاہنواز عالم، مہیشی سے شمیم ​​اختر اور دربھنگہ رورل سے شعیب خان کوجگہ ملی ہے۔
 
قابل ذکر ہے کہ بہار انتخابات کے لیے جن سوراج کے امیدواروں کی پہلی فہرست میں 51 امیدواروں  کے نام کا اعلان کرنے کے بعد اب یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ پرشانت کشورکس سیٹ سے مقابلہ کریں گے۔خیال رہے کہ پرشانت کشور نے خود واضح طور پر کہا تھا  کہ وہ یا تو اپنی جائے پیدائش کارگاہر یا اپنے کام کی جگہ راگھوپور سے الیکشن لڑیں گے۔ کارگاہر سے رتیش کی امیدواری سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پی کے اب راگھوپور سیٹ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ بھوجپوری گلوکار اور اداکار رتیش پانڈے اور سابق اے ڈی جی جے پی سنگھ نے چند ماہ قبل جن سوراج پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔
 
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 6 نومبر اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔