نئی دہلی: کلکاجی مندر میں بیتی رات ایک جھگڑے کے دوران مندر کے سیوادار کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے پٹائی کرکے قتل کر دیا گیا۔ سیوادار اور مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کے درمیان پرشاد مانگنے کے معاملے پر تنازع ہوا۔ یہ تنازع اس قدر بڑھ گیا کہ مارپیٹ شروع ہو گئی۔ چار سے پانچ افراد کے گروپ نے سیوادار پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ مارپیٹ سے سیوادار بری طرح زخمی ہو گیا اور اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعے سے علاقے میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ جسکی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
कालकाजी मंदिर में प्रसाद में चुन्नी नहीं देने पर मंदिर के सेवादार की पीट-पीटकर हत्या की गई। कल रात की घटना है ।
— Saurabh Bharadwaj (@Saurabh_MLAgk) August 30, 2025
मंदिर के सेवादार की ऐसी निर्मम हत्या ?
कैसे हिंदू बन गए हैं हम लोग ?
दिल्ली के हालात बद से बदतर होते जा रहे हैं । पुलिस बस राजनैतिक कामों में व्यस्त है । पुलिस बस… pic.twitter.com/k4JqWwFcUB
پرشاد مانگنے پر تنازع:
پولیس کے مطابق، 29 اگست کی رات 9:30 بجے اسے جھگڑے کی اطلاع ملی۔ بتایا جاتا ہے کہ کلکاجی مندر میں درشن کے بعد پرشاد مانگنے کے معاملے پر تنازع ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ شروع ہو گئی۔ ملزمان نے سیوادار پر لاٹھیوں اور مکوں سے حملہ کیا اور اسے بری طرح پیٹا۔ مارپیٹ سے سیوادار شدید زخمی ہو گیا اور اسے علاج کے لیے ایمز ٹراما سینٹر لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
مقتول اتر پردیش کے ہردوئی کا رہنے والا تھا:
مقتول یوگیندر سنگھ (35 سال) اتر پردیش کے ہردوئی کا رہائشی تھا۔ وہ گزشتہ 15 سال سے کلکاجی مندر میں سیوادار کے طور پر کام کر رہا تھا۔ واقعے کے مقام پر موجود مقامی لوگوں نے ایک ملزم اتل پانڈے (30 سال) کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔