تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) نے میڈیا اکیڈمی آف تلنگانہ (TGMA) کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔اس افتتاحی اجلاس میں تلنگانہ کی 14 اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد صحافیوں کو جدید صحافتی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
اس پروگرام کا افتتاح میڈیا اکیڈمی آف تلنگانہ کے چیئرمین کے۔ سرینواس ریڈی نے کیا۔ تلنگانہ اردو اکیڈمی کے چیئرمین طاہر بن حمدان بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہوں نے ریاست میں اُردو صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کو اجاگر کیا۔اس موقع پر طاہر بن حمدان نے اعلان کیا کہ عنقریب اردو اکیڈمی کی جانب سے اُردو صحافیوں کو کمپیوٹر تقسیم کیے جائیں گے۔
فیڈریشن کی قیادت صدر ایم۔ اے۔ ماجد اور جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین نے کی، جنہوں نے پروگ
رام کے کامیاب آغاز
کو یقینی بنایا۔
ورکشاپ کی تفصیلات
30اگست کو ایس اے شکور، اردو صحافت کا ماضی ،حال اور مستقبل پر۔ یو سدھا کر ریڈی ، ٹائمس آف انڈیا، فیکٹ چیکنگ اے آئی، جدید تکنک اور سوشل میڈیا پر ۔بی شفیع اللہ آئی ایف ایس ، اکٹیویٹی آف مائنارٹیز ویلفیر میڈیا۔ اور سید خلیل اللہ،سابق ریاستی انفارمیشن کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ2005 اینڈ میڈیا پر ٹریننگ دے گیں۔
31اگست کو سرینواس ریڈی تلنگانہ میڈیا اکیڈمی چیئرمین، میڈیا لا پر۔ محمد مصطفے علی سروری ایسوسی ایٹ پروفیسرمانو، انوسٹی گیشن پر۔ سید خلیل شہباز گواہ، رپورٹنگ اسکلس پر ٹریننگ دیں گے۔
یہ تربیتی پروگرام کل یعنی 31 اگست 2025 کو اختتامی اجلاس کے ساتھ مکمل ہوگا۔