• News
  • »
  • قومی
  • »
  • کرناٹک کابینہ میں توسیع: بی زیڈ ضمیر، رضوان ارشد سمیت 19 وزرا کی حلف برداری

کرناٹک کابینہ میں توسیع: بی زیڈ ضمیر، رضوان ارشد سمیت 19 وزرا کی حلف برداری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 03, 2026 IST

کرناٹک کابینہ میں توسیع: بی زیڈ ضمیر، رضوان ارشد سمیت 19 وزرا کی حلف برداری
  کرناٹک وزیر اعلیٰ ڈی شیو کمارکی قیادت والی کانگریس حکومت میں پیر کو لوک بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں 19 قانون سازوں نے کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیا، جس میں ریاستی کابینہ کی توسیع کا طویل انتظار کیا گیا تھا۔کابینہ میں میں بہت سے نئے چہروں کو جگہ دی گئی ہے مجلس وزرا میں ذات پات کا خاص خیال رکھاگیاہے۔بنگالورو کے لوک بھون میں ریاستی گورنر تھاور چند گہلوت نے حلف دیلا۔ اس تقریب میں سی ایم،  وزرا کےعلاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔ یہ توسیع کرناٹک کابینہ میں سابق درج فہرست قبائل کی بہبود کے وزیر بی ناگیندر کی واپسی  بھی ہوئی  ہے۔ اس کے علاوہ دو اقلیتی قائدین کو بھی کابینہ میں جگہ دی گئی جن میں بی زیڈ ضمیر احمد خان اور رضوان ارشد شامل ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ دھرم سنگھ کے بیٹے اجے سنگھ بھی کابینہ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کانگریس ہائی کمان نے جی ایس پاٹل کو کرناٹک قانون ساز اسمبلی کا نیا اسپیکر اور اے ایس پوننا کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کے لیے ناموں کو بھی منظوری دے دی ہے۔

 گایتری شانتی گوڑا نے نہیں لیا حلف 

اگرچہ کانگریس ایم ایل سی گایتری شانتی گوڑا کا نام پارٹی کی طرف سے اعلان کردہ وزراء کی فہرست میں شامل ہے، لیکن انہوں نے حلف نہیں لیا۔ کانگریس کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی ہائی کمان نے کابینہ میں ردوبدل پر شدید مخالفت اور بغاوت کے بعد ان کی جگہ خالی رکھی ہے۔

19 نئے وزراء کے نام :

1. پی ایم نریندرسوامی
2. شیوراج تنگدگی
3. رودرپا لامانی
4. کے ایس بساونتپا
5. بی ناگیندر
6. ٹی رگھومورتی
7. ضمیر احمد خان
8. رضوان ارشد
9. سنتوش لاڈ
10. بنگارپا
11. پٹورنگا شٹی
12. ایس ایس ملکارجن
13.اجے  سنگھ
14. این چلوریا سوامی
15. کے ایم شیوالنگے گوڑا
16. ایچ سی بالاکرشنا
17. بسواراج رائے ریڈی
18. وجیانند کاشپانوار
19. لکشمن ساوادی
 ،نے وزراء کے طور پر حلف لیا۔ اب کرناٹک میں وزیر اعلیٰ سمیت 32 وزراء  ہو گئے ہیں۔ ڈی کے شیوکمار نے 3 جون کو 13 وزراء کے ساتھ چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس سے پہلے بعد 28 مئی کو سدارامیا نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

سدا رامیا حلف برداری تقریب سے غیرحاضر

کرناٹک کے سی ایم ڈی کے شیوکمار نے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ گورنر گہلوت نے پیر کو لوک بھون میں 19 نئے وزراء کو حلف دلایا۔ (کرناٹک کابینہ میں توسیع) تاہم، سابق سی ایم سدارامیا پروگرام سے غیر حاضر تھے۔ وہ ممتاز کروبا لیڈر گایتری شانتی گوڑا کو کابینہ سے آخری لمحات میں ہٹائے جانے سے ناخوش ہیں۔

 تنویرسیٹھ  کابینہ میں توسیع سے ناراضگی 

دریں اثناء کابینہ میں توسیع کے پیش نظر کرناٹک کانگریس میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ کئی ایم ایل ایز نے وزارتی عہدہ نہ ملنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ استعفوں اور خفیہ ملاقاتوں سے کانگریس پارٹی میں کابینہ میں توسیع کو لے کر بے صبری بڑھ گئی ہے۔ اس موقع پر سدارامیا کی حلف برداری کی تقریب سے غیر حاضری مزید بحث کا موضوع بن گئی ہے۔کرناٹک کانگریس کے سینئر ایم ایل اے تنویر سیٹھ نے کابینہ میں توسیع    پر  اپنے شدید غم و غصہ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ تنویر سیٹھ  نے  کہا کہ ان کے اعتماد کو دھوکہ دیا گیا ہے اور وزارت کیلئے ان کی امیدیں ٹوٹ گئی ہیں۔ تنویر سیٹھ نے الزام عائد کیاکہ انہیں نظر انداز کیاگیا جس کی وجہ سے ان کا اعتماد ٹوٹ گیاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی ہائی کمان کے خلاف کوئی شکایت نہیں رکھتے کیونکہ ریاستی قائدین نے ان کے خلاف سازش کی ہے۔ 

ناراض  ایم ایلز نے دیا استعفیٰ!

 ایم ایل اے یشوانتھریا گوڑا وی پاٹل نے اپنی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ڈپٹی اسپیکر رودرپا لامانی کو سونپا۔اسی طرح بیلورو حلقہ کے ایم ایل اے بیلورو گوپال کرشنا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرکے کانگریس قیادت کو چونکا دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ 10 دیگر ایم ایل اے بھی استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔