Thursday, April 03, 2025 | 05, 1446 شوال
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر:سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ،جانیے کیا ہے موجودہ صورتحال

جموں و کشمیر:سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ،جانیے کیا ہے موجودہ صورتحال

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Mar 28, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں گزشتہ 2 دنوں سے سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے ۔ جمعرات کو ہونے والے تصادم  میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ تین عسکریت پسند بھی مارے گئے ہیں۔جمعرات کی صبح تصادم کے دوران، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) دھیرج سنگھ سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 3 نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ان میں طارق احمد، جسونت سنگھ، بلوندر سنگھ شامل ہیں۔ جموں و کشمیر کے اسپیشل آپریشن گروپ (SOG) کے ان سپاہیوں کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔
 

9 دہشت گردوں کے چھپنے کی خبر!

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکاؤنٹر جوتھانہ علاقے کے جاکھولے گاؤں کے قریب جاری ہے۔ جمعرات کو یہاں 5 عسکریت پسند وں کی اطلاع تھی، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ یہاں 9 لوگ چھپے ہوئے ہیں۔ایس او جی کے علاوہ، ہندوستانی فوج ، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشترکہ ٹیم عسکریت پسند وں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے ،جنہوں نے اس دوران کاروائی کرتے ہوئے 3 عسکریت پسند وں کو ہلاک کر دیا ہے۔یہ تمام بھاری ہتھیاروں سے لیس 4 روز سے چھپے ہوئے تھے۔
 

عسکریت پسند وں کی موجودگی  کی اطلاع:

ذرائع کے مطابق یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ عسکریت پسند گزشتہ ہفتے ہفتہ کو ہندوستان میں گھس آئے تھے جس کے بعد وہ کٹھوعہ کے علاقے میں چھپ گئے۔اتوار کو ہیرا نگر سیکٹر کے سانیال کے جنگلات میں بھی عسکریت پسند وں کی موجودگی کا پتہ چلا۔ اس دوران وہ سیکورٹی فورسز سے بھاگ کر 'جوتھانہ 'کی طرف پہنچ گئے۔جہاں گاؤں والوں نے بھی عسکریت پسند وں کی موجودگی کی تصدیق کی ۔جسکے بعد علاقے میں ہندوستانی فوج   سر گرم ہے۔