Thursday, July 03, 2025 | 08, 1447 محرم
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • کویتا نے تلنگانہ کابینہ میں مسلم اور لمباڑہ طبقہ کو جگہ دینے کا کیا مطالبہ

کویتا نے تلنگانہ کابینہ میں مسلم اور لمباڑہ طبقہ کو جگہ دینے کا کیا مطالبہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 02, 2025 IST     

image
 بی آرایس کی رکن قا نون سا ز کونسل  کویتا نے ریاستی کابینہ میں مسلم اور لمباڑہ ایس ٹی طبقہ کے قا ئدین کو    نمائندگی نہ دینے پر کانگریس کو تنقید کا نشا نہ بنایا۔ انہوں نے کا بینہ میں مسلم اور لمبا ڑہ طبقہ  کے قا ئدین  کو جگہ دینے کا حکومت سے مطا لبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات کے موقع پر بے روز گار نوجوانوں  اورعوام سے کئے گئے وعدوں کو پور ا کرنے میں نا کام ہوگئی ہے۔ بی آر ایس کی رکن قا نون سا ز کونسل کویتا نے حال ہی میں  انتقال ہونے والے۔ وائیرا۔کے سابق رکن اسمبلی بی۔ مدن لال کے ارکان خاندان سے کھمم میں ملاقات کی ۔اور  مدن لال کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ۔وائیرا۔ کے سابق  رکن اسمبلی مدن لال کی موت کو بی آر ایس پارٹی اور ضلع کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔
 
 
 

17 جولائی کو ریل روکو احتجاج

بی آر ایس لیڈر،اور تلنگانہ جاگرتی کی صدرکویتا نے کھمم میں میڈیا سے بات کی۔ انھوں نے کہا کہ 17 جولائی کو ریاست بھر میں ریل روکو احتجاج  پروگرام منعقد کیا  جا ئیگا ۔ تاکہ مرکز پر 42 فیصد بی سی ریزرویشن بل کی منظوری کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ کو یتا نے کہا کہ  کانگریس حکومت کسانوں کے مسا ئل کو حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔  لوکل با ڈیز کے انتخابات میں  فا ئدہ اٹھانے کے لئے  رعیتو بھروسہ کی رقم جاری کرنے کا  انہوں نے حکومت پر الزام لگایا ۔ کویتا نے بی سی طبقہ کو42فیصد ریزر ویشن فراہم کرنے کے بعد ہی لوکل  با ڈیز الیکشن منعقد کرانے کا حکومت سے مطا لبہ کیا۔ انہوں نے  کہا  کہ بی جے پی   کے صدر رامچندر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا  ہے۔ جس میں اُن سے مانگ کی گئی ہے کہ وہ مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال کر بی سی ریزرویشن بلس کی منظوری کو یقینی بنائیں۔ 
 

ریل روکو احتجاج ایک سازش: کانگریس

 کانگریس لیڈر،ونئے نے بی آرایس کی رکن قا نون ساز کونسل کویتا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ونئے وجئے نے کہا کہ     بی سی طبقہ کو 42 فیصد ریزرویشن کو لے کر کویتا کی طرف سے ریل رو کو احتجاج کا اعلان،ایک سا زش ہے۔ بی آرایس سازشوں کی سیاست کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی  کانگریس حکومت  بی سی  طبقہ  کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کے لیے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں بی سی طبقہ کا لیڈر وزیر اعلی ہوگا۔