Thursday, August 28, 2025 | 05, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • امریکہ کی طرف سے عائد کردہ اضافی ٹیرف پر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی

امریکہ کی طرف سے عائد کردہ اضافی ٹیرف پر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 28, 2025 IST     

image
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان پر روسی تیل کی خریداری کے لیے عائد کردہ اضافی 25 فیصد ٹیرف بدھ سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔  جس سے نئی دہلی پر عائد محصولات کی کل رقم 50 فیصد ہوگئی۔مودی حکومت برآمدات پر معیشت کے انحصار کو کم کرنے کے لیے ایک ۔۔سودیشی، منتر پر زور دے رہی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے عوا م سے ملک میں تیار کردہ  سامان خریدنے کی اپیل کی ہے۔ 
 
امریکہ کی طرف سے عائد کردہ اضافی  ٹیرف کے بعدکانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے  وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے،اب کی بار، ٹرمپ سرکار۔ والے نعرے اور خارجہ پالیسی کی ناکامی کا خمیازہ ہندوستانی کسانوں اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ امریکی پچاس فیصد ٹیرف سے  صرف دس بڑے سیکٹرز میں ہی 2.17 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
 
ہندوستان پر پچاس فیصد امریکی ٹیرف پر، سابق مملکتی  وزیر خارجہ، ایم جے اکبر نے کہا کہ ٹرمپ کے ٹیرف اس وقت اقتدار میں ایک مشق لگتے ہیں، لیکن بہت ہی مختصر مدت میں، وہ امریکہ کو کمزور کر دیں گے، ۔ایم جے اکبر نے کہا کہ  ایسی پالیسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ٹرمپ دوستوں پر یقین نہیں رکھتے۔
 
امریکی ٹیرف پر  FICCI کی  ڈائریکٹر جنرل، جیوتی وِج  کا کہنا ہے کہ ، ہمارے میکرو اکنامک پیرامیٹرز کافی مضبوط ہیں۔ ہماری ترقی کی شرح بہت سے دوسرے ممالک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔   انہوں نے کہا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سب کے لیے یہ  ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن ہم  اصلاحات کے ذریعے اس پر قابو پالیں گے۔