Friday, June 06, 2025 | 10, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • کوٹا :یوپی کے ایک طالب علم کی بجلی کے جھٹکےلگنے سے موت ، پچھلے مہینے ہی آیا تھاکوٹا

کوٹا :یوپی کے ایک طالب علم کی بجلی کے جھٹکےلگنے سے موت ، پچھلے مہینے ہی آیا تھاکوٹا

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 01, 2025 IST     

image
کوٹا وگیان نگر تھانہ علاقہ سے  ایک دردناک خبر سامنے آئی ہے ۔ جی ای  ای کی تیاری کر رہے ایک طالب علم کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی  ہے۔جے ای ای کی تیاری کرنے والے 17 سالہ طالب علم کی شناخت آنند وردھن پرتاپ سنگھ ساکن مانک پور، کرہل پولیس اسٹیشن، مین پوری ضلع (اتر پردیش) کے طور پر کی گئی ہے۔ڈی ایس پی لوکندر پالیوال نے بتایا کہ آنند کوٹہ میں ڈاکنیا اسٹیشن کے قریب سرسوتی ریذیڈنسی میں کرائے پر رہ کر تعلیم حاصل کر رہا تھا۔  بتایا جا رہا ہے کہ طالب علم نے اپنے کپڑے ریلنگ پر سوکھنے کے لیے رکھا تھا جو تیز ہوا ؤں کے باعث اڑ کر قریبی بجلی کے تاروں پر پھنس گیا ۔
 
ڈی ایس پی لوکندر پالیوال نے بتایا کہ آنند کوٹہ میں ڈاکنیا اسٹیشن کے قریب سرسوتی ریذیڈنسی میں کرائے پر رہ کر تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ انہوں نے اپنے کپڑے ریلنگ پر سوکھنے  کے لیے  رکھے تھے جو تیز ہوا کے باعث اڑ گئے اور قریبی بجلی کے تاروں پر پھنس گئے۔جب آنند نے اپنے کپڑے اتارنے کے لیے چھڑی کا استعمال کیا تو اسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد طالب علم کے دوستوں نے اسے نجی اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے لاش کو نیو میڈیکل کالج کے مردہ خانہ میں رکھوا کر لواحقین کو اطلاع کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آنند گزشتہ ماہ ہی JEE کوچنگ کے لیے کوٹا آیا تھا۔
 

دسویں جماعت  کے  طالب علم نے کی خود کشی :

حال ہی میں راجستھان کے کوٹا ضلع میں دسویں جماعت  کے ایک طالب علم نے  نمبر کم آنے کی وجہ سے خود کشی کر لی۔ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ طالب علم نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کی ہے۔یہ واقعہ وگیان نگر تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ اہل خانہ  کے مطابق دشینت نے حال ہی میں دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی تھی اور نتائج کے اعلان کے بعد اس نے اپنے علاقے میں ایک دکان پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ رزلٹ کے دن بھی وہ دکان پر موجود تھا۔
 
نتائج کے اعلان کے کچھ دیر بعد دکاندار نے اسے کچھ سامان لینے کے لیے موٹر سائیکل دی۔ لیکن وہ کافی دیر تک واپس نہیں آیا۔ جس کے بعد دکاندار نے گھر والوں کو فون کرکے اطلاع دی۔ بعد میں اس کے دوستوں نے بتایا کہ شام کو وہ ان کے گھر کے قریب گلی میں ملنے آیا تھا اور اس نے  بتایا کہ امتحان میں  کم نمبر  حاصل ہونے کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہے۔جسکی وجہ سے انہوں نے یہ  قدم اٹھایا۔