Thursday, September 18, 2025 | 26, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • کرنول:پیاز کی خریداری پر اپوزیشن پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام؛حکومت کسانوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار۔ عہدیداروں کا تاثر

کرنول:پیاز کی خریداری پر اپوزیشن پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام؛حکومت کسانوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار۔ عہدیداروں کا تاثر

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Sep 18, 2025 IST     

image
 
آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کی زرعی منڈی ان دنوں پورے ملک میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ اس سال مقامی کسانوں نے پیاز کی اضافی کاشت کی لیکن طلب کم ہونے کی وجہ سے پیاز کے کسان سخت نقصان سے دوچار ہیں۔کسانوں کی مدد کیلئے حکومت نے پیاز کی خریداری کیلئے کم از کم امدادی قیمت 1200 روپے فی کنٹل مقرر کی ہے۔  بعض کاشتکاروں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے صحیح وقت پر پیاز نہ خریدنے کی وجہ سے پیاز خراب ہوگئی جس کا ہمیں اندازہ نہیں تھا اور اب ہمیں نقصان اٹھانا پڑرہاہے۔ 
 
انہوں نے  کہاکہ بڑی مقدار میں پیاز خراب ہونے کی وجہ سے کچرے کے ڈمپ  یارڈ میں پھینکی جارہی ہے کیونکہ یہ خریدی جانے کے قابل نہیں رہی۔منصف ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کرنول زرعی منڈی کی چیئرپرسن عظمت بی نے تصدیق کی کہ خراب پیاز کو تلف کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ فروخت کے قابل نہیں ہے۔ دوسری جانب ٹی ڈی پی ٹاؤن صدر حمید نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ حکومت کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پیاز خریدی نہیں جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ اسے مارکیٹ سے لے جارہے ہیں۔ 
 
انہوں نے کہا کہ کسی بھی کسان نے افسران کے پاس شکایت درج نہیں کی لیکن میڈیا میں پیاز کی چوری اور کچرے میں پھینکنے کے علاوہ دیگر کئی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔حمید نے یہ بھی اعلان کہاکہ کرنول زرعی منڈی میں 18 اور 19 ستمبر کو پیاز کی خرید و فروخت بند رہے گی تاکہ موجودہ اسٹاک کو صاف کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی پریشانی اور سیاسی الزام تراشی کے درمیان کرنول کا پیاز بحران پالیسی سازوں اور کسانوں دونوں کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔