Thursday, January 08, 2026 | 19, 1447 رجب
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • دہلی: ایم سی ڈی نے ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی شروع کی

دہلی: ایم سی ڈی نے ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی شروع کی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 07, 2026 IST

دہلی: ایم سی ڈی  نے ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی شروع کی
دہلی میونسپل کارپوریشن نے ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی شروع کر دی ہے۔ایم سی ڈی کی ٹیمیں مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔ ا س ضمن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستے  بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عدالت کے احکامات کے تحت کی جا رہی ہے۔
 
دہلی کے علاقے ترکمان گیٹ  مسجد کے قریب  انہدامی کارروائی کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے۔  ا س موقع پر  پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق اب علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔میونسپل کارپوریشن دہلی   نے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی شروع کی۔انہدامی عمل کے دوران بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ۔ 
 
 
میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ آپریشن رات 1 بجے شروع ہوا اور ترکمان گیٹ کے علاقے میں فیض الہی مسجد کے قریب غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کیا جا رہا ہے۔ انسداد تجاوزات مہم کے تحت سترہ بلڈوزر تعینات کیے گئے۔ رام لیلا میدان میں مسجد اور قبرستان سے متصل زمین سے مبینہ تجاوزات ہٹانے کے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سید الٰہی مسجد کی منیجنگ کمیٹی کی طرف سے دائر درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو نوٹس جاری کرنے کے بعد بھی مسماری جاری رہی۔
 
مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے گئے
 
اس کارروائی کی مقامی رہائشیوں نے شدید مخالفت کی، جو جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اور مسماری کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ حالات کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لیے علاقے میں اور اس کے آس پاس کافی فورس تعینات کی گئی تھی۔ تجاوزات میں سڑک کے کچھ حصے، فٹ پاتھ، ایک کمیونٹی ہال، ایک پارکنگ ایریا، اور ایک پرائیویٹ ڈائیگناسٹک سنٹر شامل تھے۔