Sunday, November 23, 2025 | 02, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • مدینہ بس سانحہ: تمام شہداء کی مسجد نبوی میں ادا کی گئی نماز جنازہ، جنت البقیع میں ہوئے تدفین

مدینہ بس سانحہ: تمام شہداء کی مسجد نبوی میں ادا کی گئی نماز جنازہ، جنت البقیع میں ہوئے تدفین

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 22, 2025 IST

مدینہ بس سانحہ: تمام شہداء کی مسجد نبوی میں ادا کی گئی نماز جنازہ، جنت البقیع میں ہوئے تدفین
سعودی عرب:حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین جو مدینہ منورہ کے قریب افسوسناک بس حادثہ میں شہید ہوگئے تھے،کی نماز جنازہ آج 22 نومبر مسجد نبوی میں ادا کی گئی اور  تمام شہداء کی تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی۔نمازِ جنازہ معروف امام و خطیب شیخ عبدالباری الثبیتی کی امامت میں ادا کی گئی۔
 
جنت البقیع مدینہ منورہ کا سب سے قدیم اور پہلا اسلامی قبرستان ہے۔یہاں اصحابِ رسول، اہل بیت ،  امہات المؤمنین، اولیاء اللہ، صوفیا، علماء، محدثین اور دیگرمعروف شخصیت مدفون ہیں۔یہ قبرستان مدینہ منورہ کی آبادی سے باہر مسجد نبوی شریف کے مشرقی سمت میں واقع ہے۔
 
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے قریب  17 نومبر رات دیر گئے یہ دردناک سڑک حادثہ پیش آیا،جس میں قریب 45 ہندوستانی عمرہ زائرین کی موت ہو گئی ۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب زائرین مکہ مکرمہ سے مدینہ کی طرف  واپس جارہے تھے۔اس دوران زائرین کی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور 45 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا۔ واحد زندہ بچ جانے والے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 
 
 زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے شعیب:
 
زندہ بچ جانے والا تنہا شخص زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے،24 سالہ محمد عبدالشعیب نے اس حادثے میں اپنے والدین کو کھو دیا ہے ۔ان کے کزن نے میڈیا کو بتایا کہ شعیب، اپنے سات سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ اورحادثے کے چند لمحوں بعد ڈرائیور کے ساتھ بس سے کود گیے۔سعودی عرب میں موجود ہندوستانی وفد نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے فرد کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔