Sunday, November 23, 2025 | 02, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • پنجابی میوزک انڈسٹری سے افسوسناک خبر :گلوکار ہرمن سدھو کی سڑک حادثہ میں موت

پنجابی میوزک انڈسٹری سے افسوسناک خبر :گلوکار ہرمن سدھو کی سڑک حادثہ میں موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 22, 2025 IST

پنجابی میوزک انڈسٹری سے افسوسناک خبر :گلوکار ہرمن سدھو کی سڑک حادثہ میں موت
پنجابی میوزک انڈسٹری سے افسوسناک خبر سامنے آرہی ہے۔ مشہور پنجابی گلوکار ہرمن سدھو 21 نومبر کی رات مانسا میں ایک سڑک حادثے میں چل بسے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور سدھو  موقع پر ہلاک ہو گئے۔ سدھو  کی عمر صرف 37 سال تھی۔ ان کے انتقال سے میوزک انڈسٹری کو کافی صدمہ پہنچا ہے۔
 
حادثہ شوٹنگ سے واپسی کے دوران پیش آیا:
 
یہ واقعہ مانسا-پٹیالہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب سدھو  کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ سدھو  موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  سدھو شوٹنگ سے اپنے گاؤں کھیالہ کلیاں واپس آ رہے تھے۔اسی دوران رات قریب 12 بجے حادثہ کا شکار ہو گئے۔بتا دیں کہ ہرمن سدھو  پنجابی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار تھے۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں کھیالہ سے تھا۔ حرمین کو "کاغذ یا پیار" گانے کے ذریعے پہچان ملی ۔انہوں نے کئی ہٹ گانے بھی گائے  ہیں۔
 
 
مس پوجا کے ساتھ ہٹ گانے دیے:
 
ہرمن سدھو کا  ’کاغذ یا پیار‘ گانابہت مشہور ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ کافی وائرل ہوا تھا۔ یہی گانا تھا جس نے سدھو کو راتوں رات شہرت دلائی ۔ انہوں نے معروف پنجابی خاتون گلوکارہ مس پوجا کے ساتھ کئی البمز بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔ اس فہرست میں "محبت کی شادی"، "ٹھکیون جٹاں دا،" "پائی گیا پیار،" اور "کھولیاں کھڑکیاں" جیسے ہٹ گانے شامل ہیں۔
 
دو گانے ریلیز ہونے والے ہیں:
 
ہرمن سدھو پنجابی انڈسٹری میں واپسی کرنے والے تھے۔ دو گانے ریلیز ہونے تھے۔ دونوں گانوں کی شوٹنگ بھی مکمل ہو چکی تھی۔ اطلاعات کے مطابق گلوکاران گانوں کے لیے  ہی مانسا گئے  ہوئے تھے اور وہاں سے واپس آتے ہوئے  المناک حادثے کا شکار ہو گئے اور جان کی بازی ہار گئے۔