• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • میرٹھ: کستوربا گاندھی رہائشی اسکول کی 3 نابالغ لڑکیاں لاپتہ،ضلع انتظامیہ میں خوف و ہراس

میرٹھ: کستوربا گاندھی رہائشی اسکول کی 3 نابالغ لڑکیاں لاپتہ،ضلع انتظامیہ میں خوف و ہراس

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 04, 2025 IST     

image
اتر پردیش کے میرٹھ میں واقع کستوربا گاندھی رہائشی اسکول کی تین نابالغ طالبات جمعرات کی دوپہر سے لاپتہ ہیں۔ اطلاع ملتے ہی میرٹھ پولیس، ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے رات کے وقت اسکول کا دورہ کیا اور ان لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کرنے کے لیے پولیس کی کئی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ میرٹھ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور سرور پور گاؤں میں واقع اس کستوربا گاندھی رہائشی اسکول میں ساتویں کلاس کی یہ نابالغ لڑکیاں جمعرات کی دوپہر سے لاپتہ ہے ۔
 

 کیا ہے پورا معاملہ:

 
وارڈن کو شام کی حاضری کے دوران اس کا علم ہوا۔ جب کئی گھنٹے تلاش کرنے کے بعد بھی یہ لڑکیاں نہیں ملی تو یہ اطلاع بیسک ایجوکیشن آفیسر کے ذریعے میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ کو دی گئی۔ 3 نابالغ طالبات کے مشتبہ حالات میں لاپتہ ہونے کی خبر نے میرٹھ کے پولس اور انتظامیہ کے محکمے میں ہلچل مچا دی ہے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر وجے کمار سنگھ اور ایس ایس پی وپن ٹاڈا نے رات کو کستوربا ودیالیہ کا دورہ کیا۔ فوری طور پر ایف آئی آر درج کی گئی اور ان لڑکیوں کو بحفاظت بازیاب کرنے کے لیے پولیس کی متعدد ٹیمیں تعینات کی گئیں۔
 
میرٹھ کے اس کستوربا گاندھی ریذیڈنشیل اسکول میں 6ویں سے 8ویں جماعت تک صرف لڑکیوں کو ہی تعلیم دی جاتی ہے۔ فی الحال 100 طالبات کی گنجائش والے اس اسکول میں صرف 43 طالبات پڑھ رہی ہیں۔ یہ تمام طالبات اسکول کے احاطے میں ہی واقع ہاسٹل میں رہتی ہیں۔ جمعرات کو لاپتہ ہونے والے ساتویں جماعت کے تینوں طالبات میرٹھ ضلع کے مختلف مقامات کے رہائشی ہیں۔
 
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک طالبہ چند روز قبل اس کے گھر آئی تھی اور وارڈن کو اس کے قبضے سے ایک موبائل فون ملا تھا۔ پولیس نے تینوں طالبات کے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی ہے اور نگرانی کے ذریعے معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ میرٹھ کے ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے کی جانچ سی ڈی او کو سونپی ہے، جس کے دائرے میں اسکول کے اساتذہ اور وارڈن بھی آتے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے تحقیقات میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔