• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • ٹی جی پی ایس سی کا اہم اعلان:منتخب امیدواروں کو 17 تا 21 اپریل سرٹیفکٹس کی تصدیق کرانے کا مشورہ

ٹی جی پی ایس سی کا اہم اعلان:منتخب امیدواروں کو 17 تا 21 اپریل سرٹیفکٹس کی تصدیق کرانے کا مشورہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 10, 2025 IST     

image
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ ون بھرتیوں کے سلسلہ میں ایک اہم اعلان جاری کیاہے۔ ٹی جی پی ایس سی نے گروپ۔1 کے عہدوں کیلئے منتخب امیدواروں کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔گروپ 1 کی پوسٹوں کیلئے منتخب ہونے والے امیدواروں کو اس مہینے کی 16، 17، 19 اور 21 تاریخ کو اپنے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانی ہوگی۔
 
 ٹی جی پی ایس سی نے کہا کہ سرٹیفکیٹس کی تصدیق نامپلی میں سوراورم پرتاپ ریڈی یونیورسٹی میں کی جائے گی۔ کمیشن نے انکشاف کیاکہ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کیلئے منتخب امیدواروں کی فرہست ٹی جی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ منتخب امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اصل سرٹیفیکیٹس کے ساتھ تصدیق کیلئے حاضر ہوں۔
 

وطن کے لیے قربان ہونے ہولے پولیس کے بچوں کے متعلق ریونت ریڈی کی  اہم ہدایت:

 
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج رنگاریڈی کے ضلع منچیریوولا میں ینگ انڈیا پولیس اسکول کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے کہاکہ خصوصی اسکول ان کا خیال تھا تاکہ سیکورٹی عہدیداروں کی خاندانی پریشانیوں میں سے ایک کو دور کیا جائے جن کے کام کا وقت سخت ہوتا ہے۔چیف منسٹر نے کہاکہ اس اسکول میں 50 فیصد  نشستیں سیکوریٹی عہدیداروں کے بچوں کیلئے مختص ہوں گی جبکہ 50 فیصد نشستیں عام لوگوں کیلئے ہوں گی۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت دی کہ ملک کے لیے خود کو قربان کر دینے والے بہادر پولیس کے بچوں کو داخلوں میں ترجیح دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ 
 
چیف منسٹر نے کہا کہ پولیس اسکولوں کو سینک اسکولوں کی طرز پر ملک کیلئے رول ماڈل بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام میں ایک نیا رجحان اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔اسکول کے افتتاح کے ساتھ ہی آنے والے سال کیلئے داخلوں کا آغاز بھی ہوگیاہے۔ تقریب میں کئی ریاستی وزیر سدھیر بابو کے علاوہ اعلیٰ پولیس عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔