انجمن اوقاف جامع مسجد نے آئندہ ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں ایک ابتدائی اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت میر واعظ عمر فاروق نے کی۔ اجلاس میں اوقاف جامع مسجد کے اراکین اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران میرواعظ عمر فاروق نے اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ سے قربت حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اور رمضان المبارک کی روحانی اہمیت اور تاریخی جامع مسجد میں مناسب انتظامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے :میر واعظ
ملاقات کے دوران انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جامع مسجد ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر رمضان میں لاکھوں لوگ آتے ہیں۔جسکے تحت انہوں نے تمام انتظامات بالخصوص صفائی کے انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بلاتعطل بجلی پانی کی فراہمی، ٹریفک کے ہموار انتظام اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ۔اور محکمہ اوقاف کو ان مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ عمل میں لانے کی ہدایت دی ۔ساتھ ہی میرواعظ عمر فاروق نےنوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مساجد کی خدمات میں حصہ ڈالنا عبادت ہے اور اس کا اجر عظیم ہے۔ انہوں نے نوجوان رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ تیاریوں میں تعاون کریں۔
رمضان سے قبل خصوصی منصوبے پر کام !
رمضان کے انتظامات کے ایک حصے کے طور پرانجمن اوقاف، جامع مسجد کو روشنیوں سے منور کرنے اور عمارت کے اگلے حصے کو پر نور کرنے کے لیے خصوصی منصوبے پر گامزن ہے ۔جو کہ مقدس مہینے رمضان سے قبل مکمل ہونے کی امید ہے۔ منصوبے کے تحت جامع مسجد میں خواتین کی ادائیگی نماز کو بہتر بنانے کے لیے مسجد کے خواتین سیکشن میں خصوصی آڈیو۔ویڈیو آلات بھی نصب کئے جا رہے ہیں۔اسکے علاوہ جائزہ میٹنگ میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جامع مسجد کی ان ترقیاتی کاوشوں میں بھرچڑھ کر حصہ لیں ،تاکہ ماہ رمضان المبارک کو خوشگوار انداز میں روحانیت کے ساتھ گزار سکے ۔