میرواعظ کشمیرمولوی محمد عمرفاروق نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر جو جنگ مسلط کردی ہے، اب اس کا خمیازہ اقتصادی بحران کی شکل میں پوری دنیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ سرینگرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو فوری طور پر تسلیم کر کے اس جنگ کو روکنا چاہیے۔
میرواعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا ایران اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھنے کے باوجود کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں امریکہ کی پالیسیوں کو عالمی عدم استحکام کا سبب قرار دیا۔ انہوں نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی اور عالمی توانائی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حالات جلد پرامن ہوں گے اور لوگوں کو اس غیر یقینی صورتحال میں وسائل کا ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ دنیا بھر میں انرجی کا بحران ہے۔ اس مسئلہ کا حل نکلنے کےلئے ہم اللہ سے دعاگو ہیں۔
میرواعظ کشمیرمولوی محمد عمرفاروق نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تنازع جلد ختم ہوگا۔ ایسے حالات میں وسائل کو احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔میرواعظ نے ایران کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پالیسیاں خصوصاً ایران کے معاملے میں دنیا بھر میں عدم استحکام اور تنازعات کو ہوا دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز ’’منصفانہ اور جائز‘‘ ہیں، جبکہ امریکہ ایک سخت اور غیر لچکدار رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ میرواعظ نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ کشیدگی کے خاتمے اور پرامن حل کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کی مانگ جائز ہے۔ امریکہ نا انصافی کی جنگ کر رہا ہے۔ امریکہ من مانی پالیسی چلا رہا ہے۔ دھم کی آإیز رویہ کام نہیں کرےگا۔ عالمی برادری کو اس سلسلہ میں کوشش کرنی چاہئے۔ اورامریکہ کو اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی ترک کرنی چاہئے۔
میرواعظ نے جموں و کشمیر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ جہاں حکومت نے منشیات کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے، وہیں شراب پر پابندی کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔