جدید دورمیں ٹیکنالوجی پرکچھ زیادہ ہی بھروسہ کیا جاتا ہے۔ نئی نسل تکنالوجی، خاص کرگوگل اوراےآئی، کےاستعمال کی عادی ہوتی جارہی ہے۔ اکثر لوگ سفرکےدوران نئی جگہوں پرجانے کیلئے گوگل میپس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ راستے معلوم کرنے کیلئےگوگل میپس کار آمد ہوتا ہے۔ نامعلوم راستوں پرایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیےگوگل میپس کی مدد لی جاتی ہے۔
گوگل میپس کا تلخ تجربہ
بعض صورتوں میں بعض لوگوں کو گوگل میپس کا غیرمتوقع اورتلخ تجربے کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایسے معاملے میں کچھ لوگ گوگل میپس پربھروسہ کرتے ہوئے حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔ حال ہی میں گوگل میپس کی مدد سے ایک خاتون کارمیں سفر کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں۔ گوگل میپس سے گمراہ ہو کر، خاتون ڈرائیور کار کے ساتھ کھائی میں جا گری۔ یہ واقعہ ممبئی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا۔
گوگل میپس کا استعمال ہوسکتا ہے جان لیوا!
ایک خاتون بیلاپور سے کار میں الوے کے لیے روانہ ہوئی۔ اسے راستے کا علم نہیں تھا۔ اس لیے خاتون نے گوگل میپس کو فالو کیا۔ یعنی گوگل میپس کواپنا گائید بنالیا۔ تاہم جب اسے بیلا پور کے بے برج پر جانا تھا تو گوگل میپس نے اسے دوسرا راستہ دکھایا۔ میپ نے خاتون کو پل کے نیچے دھرواتارا جیٹی کا راستہ دکھایا۔ گوگل میپس کی طرف سے دکھایا گیا راستہ پر اپنی کار دوڑائی ۔ خاتون گوگل میپس کے دکھائے گئے راستہ کو فالو کرکے غلطی سے اپنی کار سمیت پانی کے گڑھے میں گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی میرین سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ خاتون کو زندہ بچا لیا گیا۔ حکام نے گاڑی بھی نکال لی گئی۔ اس سے متعلق خبریں فی الحال وائرل ہو رہی ہیں۔
گوگل میپس کے گمراہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں
گوگل میپس کواستعمال کے دوران حادثہ کا شکار ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے نومبر2024 میں اترپردیش کے بریلی میں گوگل میپ کےذریعہ اپنی منزل پر جانے والی کار نا مکمل بریج سے نیچے گرگئی۔ ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ ڈسمبر 2024 میں کارجی پی ایس نیویگیشن کو فالو کرتے ہوئےکنال میں گرگئی اور تین لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اسی طرح گریٹرنوئیڈا میں ایک شخص گوگل میپ پر یقن کرتے ہوئے30 فٹ گہرے گڑے میں گر گئی۔
مارچ 2025 میں کیرلہ میں ایک فیملی ندی میں گرگئی۔6 جولائی 2025 کو تلنگانہ کے جنگاؤں میں ایک کار گوگل میپس کےراستہ پر چل کرحادثہ کا شکار ہوگئی۔ انڈونیشا میں بھی اسی طرح کا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر گوگل میپس کا استعمال کرنےوالے حادثہ کا شکار ہو رہا ہے۔ لیکن ہاں گوگل میپس کو استعمال کرکے کچھ حادثات بھی ہوئے ہیں۔ گوگل میپس یا کوئی اور میپس کو استعمال کرتے وقت چوکسی رہنے کی ضرورت ہے۔