مس یونیورس 2025 کا شاندار فائنل تھائی لینڈ میں اختتام پذیر ہوا۔ دنیا بھر کی نگاہیں اس دلچسپ مقابلے پر مرکوز تھیں، جس میں 130 سے زائد ممالک کی شرکت کنندگان نے اپنے ہنر اور اعتماد سے فائنل کو مزید دلچسپ بنا دیا،جس میں مس میکسیکو فاطمہ بوش کو اس سال مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔وہیں اس بار بھارت کے لیے خوشی کا لمحہ نہیں آیا۔ ملک کی امید 'مانیکا وشوکرما'ٹاپ 12 میں جگہ نہ بنا سکیں اور مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سجا۔
سب کو پیچھے چھوڑ کر فاطمہ بوش نے جیت لیا مس یونیورس 2025 کا خطاب:
اس مقابلے میں دنیا بھر سے 130 ممالک کی خواتین نے شرکت کی۔ انہی خوبصورت خواتین میں بھارت کی مانیکا وشوکرمابھی شامل تھیں، جن سے ملک کو بڑی امیدیں تھیں۔ جیسے ہی منیکا نے فائنل راؤنڈ میں اپنی جگہ بنائی، بھارت کی امید راجستھان کی اس حسن و جمال کی حامل خاتون سے مزید بڑھ گئی، لیکن وہ خطاب حاصل کرنے سے محروم رہ گئیں۔ دوسری طرف اپنے حسن، ہنر اور حاضر جوابی سے میکسیکو کی فاطمہ بوش نے دلوں کو جیت لیا اور وہ مس یونیورس 2025 بن گئیں۔
فاطمہ بوش کون ہیں؟
فاطمہ بوش کی عمر صرف 25 سال ہے اور انہوں نے اتنی کم عمر میں یہ اعزاز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ میکسیکو میں بھی فاطمہ نے 'مس یونیورس میکسیکو 'کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔جس کے بعد وہ مس یونیورس کے مقابلہ 2025میں اپنے تمام مد مقابل کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں۔فاطمہ نے میکسیکو کی آئیبیرو-امیریگانو یونیورسٹی سے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی۔ وہ ایک ماڈل اور ڈیزائنر ہیں۔ 2018 میں انہوں نے ٹیباسکو میں "فلور دے اورو" کا ٹائٹل بھی جیتا، جس سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا۔فاطمہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 20 لاکھ فالوورز ہیں۔
منیکا کے مس یونیورس سے باہر ہونے پر بھارت کی امید ٹوٹ گئی:
راجستھان کے ایک چھوٹے سے شہر سے نکلنے والی منیکا نے اپنی خوبصورتی، اعتماد اور ذہانت سے نہ صرف فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی، بلکہ ٹاپ پسندیدہ شرکت کنندگان میں بھی شامل ہو گئی تھیں، جس کے بعد پورے ملک کی نگاہیں منیکا پر مرکوز تھیں کہ کیا وہ بھارت کو 2021 کے بعد صرف 4 سال کے وقفے میں چوتھا مس یونیورس تاج دلا پائیں گی؟ ہر بھارتی کا دل منیکا کے لیے دھڑک رہا تھا، لیکن بھارت کا خواب اس بار ادھورا رہ گیا۔
تنازعات سے گھری رہی مقابلہ:
اس سال مس یونیورس مقابلہ تنازعات کا شکار بھی رہا۔ دراصل، فائنل سے 3 دن قبل جج عمر ہارفوش نے استعفیٰ دے دیا اور منتظمین پر سنگین الزامات لگائے۔ ان کے مطابق ٹاپ 30 شرکت کنندگان کا انتخاب پہلے ہی کر لیا گیا تھا، جن کے منتظمین سے ذاتی تعلقات تھے۔ پھر منتظمین نے وضاحت دی، لیکن عمر نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ معاملہ انصاف اور دھاندلی سے جڑا ہوا ہے۔
بھارت کی مس یونیورس کا سفر:
سال 1994 میں سوشمیتا سن نے مس یونیورس کی یہ کامیابی حاصل کر بھارتیوں کو فخر کا موقع دیا تھا۔ وہ پہلی بھارتی شرکت کنندہ بنیں، جنہوں نے مس یونیورس کا خطاب جیتا۔ اس کے بعد سال 2000 میں لارا دَتّاتو سال 2021 میں ہرناز کور سنگھ نے یہ معتبر خطاب جیتا۔ اس بار بھارت کی امید منیکا تھیں۔ اگرچہ وہ ٹاپ 12 میں جگہ نہ بنا سکیں، لیکن ان کا متاثر کن سفر اور محنت لاکھوں لڑکیوں کے لیے ہمیشہ کی ترغیب بن جائے گی۔