ہندوستان-پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، تلنگا نہ کے حیدر آباد گچی باولی انڈور اسٹیڈیم میں مس ورلڈ کےمقابلوں کا آج شام چھ بجے آغا ز ہوگا ۔بھارت مسلسل دوسرے سال ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ جب کہ 2024 ایڈیشن ممبئی میں منعقد ہوا تھا، یاد رہے کہ اس سال مس ورلڈ تلنگانہ کے دارالحکومت میں منعقد کیا جا رہا ہے،جس کے پیش نظر ریاستی حکومت کی طرف سے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔اس تقریب میں وزیر اعلی ریونت ریڈی ۔ اور دیگر قا ئدین بھی شرکت کریں گے ۔
وہیں بی آر ایس کی رکن قانون سا ز کونسل کویتا نےتلنگانہ حکومت سے مس ورلڈ مقابلوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ۔جس طرح آئی پی ایل کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مانگ ہے کہ وہ مس ورلڈ کے مقا بلوں کو ملتوی کرتے ہوئے اس کو ری شیڈول کریں۔
مس ورلڈ مقابلے کے لیے وسیع انتظامات :
تلنگانہ حکومت نے مس ورلڈ مقابلے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر سیاحت جے کرشنا راؤ نے حال ہی میں کہا کہ یہ تقریب صرف خوبصورتی اور ہنر کا جشن نہیں ہے بلکہ بااختیار بنانے، تنوع اور عالمی اتحاد کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ بین الاقوامی تقریب تلنگانہ کے لیے اپنی ثقافت، سیاحت کی صلاحیت اور مہمان نوازی کو عالمی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کا ایک باوقار موقع فراہم کرتی ہے۔ اس سے قبل ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا تھا کہ ریاستی حکومت مس ورلڈ مقابلہ کو تلنگانہ کے ورثے کو فروغ دینے اور اسے ایک ترجیحی عالمی منزل کے طور پر قائم کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتی ہے۔اور اس مقابلہ کی میزبانی کا اہم مقصد تلنگانہ کی سیاحت کو فروخت دینا ہے۔واضح رہے کہ اس مقابلہ میں 120 ممالک کی حسینائیں حصہ لے رہی ہیں جو پہلے ہی حیدرآباد پہنچ چکی ہیں۔