• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ملک بھر میں مانسون کا قہر، کئی ریاستوں میں اموات، سیلاب اور ٹریفک نظام متاثر

ملک بھر میں مانسون کا قہر، کئی ریاستوں میں اموات، سیلاب اور ٹریفک نظام متاثر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 07, 2026 IST

ملک بھر میں مانسون کا قہر، کئی ریاستوں میں اموات، سیلاب اور ٹریفک نظام متاثر
ملک کے مختلف حصوں میں مانسون کی شدید بارش نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔ مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، اوڈیشہ اور راجستھان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور پانی بھرنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جبکہ ریل، سڑک اور فضائی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔

مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں میں 3 اموات

مہاراشٹر کے شہر پونے میں بارش سے متعلق مختلف حادثات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گزشتہ چند دنوں میں ریاست میں بارش سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ممبئی اور اس کے اطراف شدید بارش کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، درخت اکھڑ گئے اور کئی مقامات پر دیواریں اور ہورڈنگز گر گئے۔
 

ریل اور پروازیں متاثر

ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر ایک کنکریٹ کا ستون گرنے کے بعد شاہراہ(Highway ) کو کچھ وقت کے لیے بند کرنا پڑا۔بھور گھاٹ ( Bhor Ghat )میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ممبئی-پونے ریلوے روڈ  پر ٹرین سروس متاثر ہوئی، جبکہ مغربی ریلوے کی 40 سے زائد ٹرینیں منسوخ، تاخیر یا دوسرے راستوں پر چلائی گئیں۔خراب موسم کی وجہ سے ممبئی آنے والی 5 پروازوں کا رخ بھی دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔
 

احتیاطی اقدامات

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے (Devendra Fadnavis )کہا کہ غیر معمولی بارش کے باعث تمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے الرٹ جاری کیا ہیں۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نجی دفاتر کو ورک فرم ہوم اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ کئی سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں آدھے دن کی چھٹی بھی دی گئی۔ناسک میں ممکنہ شدید بارش کے پیش نظر اسکولز ، کالجز ، ہفتہ وار بازار اور ترمبکیشور(Trimbakeshwar) سمیت بڑے مندروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ
ہماچل پردیش میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے واقعات پیش آئے، جن میں ایک 14 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔
 تیز سیلاب نے چمبہ ضلع میں چمبہ -تیسا سڑک کو بند کر دیا اور کولو ضلع میں لارجی-سانج سڑک پر ٹریفک متاثرہوئی ۔ سیلابی پانی نے شملہ ضلع میں سڑکوں، کھیل کے میدانوں،پیدل پل ( footbridges)،اور زرعی کھیتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
 

جموں و کشمیر میں سیلاب

جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کے باعث ڈوڈا-کشتواڑ شاہراہ(Doda-Kishtwar highway) پر مٹی اور پتھر گرنے سے ٹریفک معطل ہو گئی۔
کشتواڑ میں زیرِ تعمیر ہائیڈرو پاور کے قریب کئی گاڑیاں اور مشینری ملبے تلے دب گئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
 
آئی ایم ڈی نے اوڈیشہ میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
اڈیشہ ریاست بھر میں الرٹ پر رہا کیونکہ خطے میں دباؤ کے زیر اثر مسلسل تیسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایم ڈی نے منگل تک مزید بھاری سے بہت زیادہ بارش کی وارننگ دی اور ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔
 
راجستھان میں، الگ تھلگ موسلا دھار بارش جاری رہی، سیکر (Sikar )ضلع کے شریمدھوپور ( Shrimadhopur)میں گزشتہ 2  دن کے دوران ریاست کی سب سے زیادہ 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔