Saturday, February 22, 2025 | 23, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ممبئی پولیس نے نیو انڈیا کو-آپریٹو بینک کے سابق جنرل منیجر کے خلاف مقدمہ کیا درج

ممبئی پولیس نے نیو انڈیا کو-آپریٹو بینک کے سابق جنرل منیجر کے خلاف مقدمہ کیا درج

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 15, 2025 IST     

image
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے ممبئی میں قائم نیو انڈیا کو-آپریٹیو بینک کے کام کاج پر کئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد کھاتہ داروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ اپنے پیسے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دریں اثنا، ممبئی پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بینک کے سابق جنرل منیجر ہتیش پراوین چند مہتا کے خلاف بینک کے خزانے سے 122 کروڑ روپے کے مبینہ غبن کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کل  آر بی آئی نے  سپروائزری خدشات کے درمیان ممبئی میں قائم نیو انڈیا کو-آپریٹو بینک پر کئی پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں جمع کنندگان کے پیسے نکالنے پر پابندی شامل ہیں۔جسکے بعد، ممبئی میں نیو انڈیا کو-آپریٹو بینک کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں کیونکہ پریشان گاہکوں نے اپنے پیسے نکالنا چاہتے تھے۔
 

مہتا پر کیا الزامات ہیں؟

مہتا، جو دادر اور گورگاؤں شاخوں کی دیکھ بھال کرتے تھے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2020 اور 2025 کے درمیان دھوکہ دہی کے لیے عہدے کا غلط استعمال کیا۔بینک کے چیف اکاؤنٹس افسر کی شکایت کی بنیاد پر، دادر پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند (بی این ایس) کی دفعہ 316 (5) اور 61 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کو اس معاملے میں ایک اور شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ کیس کو اب اکنامک آفنسز ونگ (EOW) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 

آر بی آئی نے بینک کے بورڈ کو تحلیل کر دیا۔

آر بی آئی نےبینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو  12 مہینوں کے لیے بھنگ کر دیا اور ایک دن پہلے کئی کئی پابندیاں بھی عائد کیں ۔آر بی آئی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے سابق چیف جنرل منیجر سری کانت کو اس مدت کے دوران بینک کے معاملات کو منظم کرنے کے لیے منتظم مقرر کیا ہے۔آر بی آئی نے ایڈمنسٹریٹر کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مدد کرنے کے لیے مشیروں کی ایک کمیٹی بھی مقرر کی ہے۔ اس میں رویندر سپرا اور ابھیجیت دیشمکھ شامل ہیں۔