بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے بھائی کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے،جس میں ملزمان کو آصف کو گالیاں دیتے اور حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نوجوان آصف کے ساتھ مار پیٹ کر رہے ہیں۔ وہ اسے دھکا دے کر نیچے گرا دیتے ہیں۔اس دوران لوگ تنازع کو ختم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ تاہم اسی بیچ ایک ملزم نے آصف پر حملہ کر دیا۔ موقع پر زوردار چیخ و پکار اور لڑائی کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
آصف کو پارکنگ کے تنازع پر قتل کیا گیا:
VIDEO | Actor Huma Qureshi's cousin, Asif Qureshi, was stabbed to death following a dispute over parking in southeast Delhi's Bhogal area on Thursday. Two teenagers have been apprehended in connection with the incident. CCTV visuals of the incident.#DelhiNews(Viewers… pic.twitter.com/DJrXqd3vwX— Press Trust of India (@PTI_News) August 8, 2025
آپ کو بتاتے چلیں کہ اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف کا خاندان نظام الدین، دہلی میں رہتا ہے۔ گزشتہ رات آصف کی پڑوسیوں سے لڑائی ہو گئی۔ لڑائی پارکنگ کو لے کر ہوئی، جس کے بعد ہاتھا پائی ہوئی۔ جھگڑے کے دوران ایک نوجوان نے آصف پر تیز دھار چیز سے حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ اہل خانہ اسے ہسپتال لے گئے لیکن آصف کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ آصف کے قتل کے بعد خاندان میں غم کا ماحول ہے۔
:آصف کے قتل کے دونوں ملزمان گرفتار:
نظام الدین پولیس نے آصف کے والد الیاس قریشی کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان جن میں ایک 19 سالہ اجول اور 18 سالہ گوتم ہیں۔ پولیس نے تعزیرات ہند (بی این ایس) کی دفعہ 103(1)/3(5) کے تحت ایف آئی آر نمبر 233/25 درج کیا ہے۔ آصف کے والد اور اہلیہ نے پولیس کو اپنا بیان دیتے ہوئے ملزم کی شناخت اور جھگڑے کی وجہ بتائی۔ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
متوفی کی اہلیہ نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا:
آصف کی بیوی سناز نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ پڑوسیوں نے ان کی اسکوٹی گھر کے بالکل سامنے کھڑی کی تھی۔ آصف نے ان سے اسکوٹی سائیڈ کرنے کو کہا تھا لیکن پڑوسی نوجوان آکر جھگڑنے لگے۔ جھگڑا کچھ ہی دیر میں لڑائی میں بدل گیا۔ دونوں نوجوانوں نے آصف کو دھکا دینا شروع کر دیا۔ لڑائی کے بیچ میں ایک نوجوان نے آصف پر تیز دھار چیز سے حملہ کر دیا۔ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ آصف کو خود کو بچانے کا موقع ہی نہ ملا۔