Saturday, November 15, 2025 | 24, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • بگ باس 19 کے گھر سے نکلنے کے بعد نیلم گری نے پہلی بار میڈیا سے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی

بگ باس 19 کے گھر سے نکلنے کے بعد نیلم گری نے پہلی بار میڈیا سے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 15, 2025 IST

بگ باس 19 کے گھر سے نکلنے کے بعد نیلم گری نے پہلی بار میڈیا سے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی
اداکارہ نیلم گری، بگ باس کے گھر سے باہر آچکی ہیں۔ تاہم اداکارہ کی مقبولیت میں پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں  نے نیلم گری کو گھر کے اندر بہت پسند کیا۔ اب بگ باس سے باہر آنے کے بعد اداکارہ نے بھوجپوری انڈسٹری کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ نیلم گری کا نام اکثر بھوجپوری اسٹار پرویش لال یادو کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ اداکارہ نے اب اس معاملے پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ پرویش میرا بہت اچھا دوست ہے۔
 
مجھے کام مل رہا ہےبس اور کیا چاہیے 
 
میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں نیلم گری نے کہا کہ پرویش جی کے ساتھ میرا ایک گانا ہٹ ہوا، اس لیے انھیں لگا کہ اگر ہم ان کے ساتھ مستقبل میں کام کریں گے تو ان کے بہت سے گانے ہٹ ہو جائیں گے، اور بالکل ایسا ہی ہوا، ایسا نہیں ہے کہ انھیں نقصان ہوا، اور میرا کیا؟ مجھے معاوضہ مل رہا ہے۔ گانے اچھا چل رہے ہیں، تو کیا مسئلہ ہے؟ تو یہ میرے لیے اچھا ہے۔ ہاں، میں یہ ضرور کہہ سکتی ہوں کہ وہ ایک اچھا دوست ہے۔ اس نے میرا سفر دیکھا ہے، وہ مجھے بہت قریب سے جانتا ہے۔ اس لیے وہ مجھ سے بڑے احترام سے بات کرتا ہے۔ بات تو وہی ہے، جب میرا نام کسی کے ساتھ جڑ جاتا ہے تو میں اس کا کیا کر سکتی ہوں؟ ایسا نہیں ہے کہ میں دوستی توڑ دوں، کام کرنا چھوڑ دوں، یا صرف اس وجہ سے ہٹ جاؤں کہ میرا نام کسی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ میں یہ بھی نہیں کر سکتی۔
 
جب نیلم سے پوچھا گیا کہ وہ اس حقیقت سے کیسے نمٹتی ہیں کہ پرویش ایک شادی شدہ آدمی ہے اور یہ سب ہو رہا ہے۔ نیلم نے کہا، مجھے اس کی ذاتی زندگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، مجھے اس کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں اسے ایک پروڈیوسر اور اداکار کے طور پر دیکھتی ہوں، اس لیے یہ میرے لیے سب سے بڑی بات ہے، اور میں صرف اتنا ہی جانتی ہو کہ میرا اس کے ساتھ کبھی کوئی ذاتی مسئلہ نہیں رہا۔
 
نیلم کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی افواہیں سیٹ سے پھیلی ہوں گی لیکن ایسی خبریں زیادہ تر میڈیا سے آتی ہیں۔ دراصل، نیلم اور پرویش نے کئی پروجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے نام کئی بار جوڑے جا چکے ہیں۔