Saturday, February 22, 2025 | 23, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • سال میں دو بار نیٹ امتحان !کس نے دائر کی عرضی ،ہائی کورٹ کا کیا آیا فیصلہ ؟

سال میں دو بار نیٹ امتحان !کس نے دائر کی عرضی ،ہائی کورٹ کا کیا آیا فیصلہ ؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 14, 2025 IST     

image
میڈیکل کی تیاری کرنے والے طلباء، ان کے والدین اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور نیٹ  کی تیاری کرنے والے اساتذہ کے لیے ایک اپ ڈیٹ آیا ہے۔ایم بی بی ایس،بی ڈی ایس سمیت تمام میڈیکل UG کورسز  میں داخلے کے لیے انٹرینس امتحان  منعقد کیا جاتا ہے۔ لیکن ایسا سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے۔ جبکہBE، BTech داخلہ امتحان NTA، JEE مین سال میں دو بار منعقد کیا جاتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے، سال میں دو بار نیٹ  کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے اپنی رائے ظاہر کی ہے۔
 

دہلی ہائی کورٹ نے نیٹ پر کیا کہا؟

دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ نیٹ  کا امتحان سال میں دو بار کرایا جائے۔ یہ عرضی دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس تشار راؤ گیڈیلا کی بنچ کے سامنے پیش کی گئی۔اس پر ججوں نے کہا، 'نیٹ کا امتحان سال میں دو بار لیا جائے گا یا نہیں؟ یہ انتظامی معاملہ ہے۔ اس مطالبے پر صرف متعلقہ اتھارٹی ہی غور کر سکتی ہے۔ یہ ایک پالیسی فیصلہ ہے جو حکومت لے سکتی ہے۔یہ کہتے ہوئے عدالت نے معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا اور عرضی خارج کر دی۔ تاہم عدالت نے عرض  گزار کو اپنا مطالبہ متعلقہ اتھارٹی تک لے جانے کی اجازت دی ہے۔
 

سال میں 2 بار نیٹ : عرضی  کس نے دائر کی۔

سال میں دو بار نیٹ امتحان منعقد کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی نیٹ کوچنگ سینٹر کے ایک استاد نے دائر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جے ای ای مینس کا امتحان کئی شفٹ میں کرائی جاتی ہے، ایک سال میں ایک سے زیادہ مواقع دیئے جاتے ہیں، تاکہ بچوں کے ذہنی تناؤ کو کم کیا جا سکے اور انہیں اپنے نمبروں کو بہتر کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ لیکن میڈیکل امتحان نیٹ UG میں شرکت کرنے کا سال میں صرف ایک ہی موقع ملتا ہے۔ ان بچوں کو بھی ایک سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔