Wednesday, October 22, 2025 | 30, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر: بڈگام، نگروٹہ اسمبلی حلقوں کے لیے پرچہ نامزدگیاں شروع

جموں و کشمیر: بڈگام، نگروٹہ اسمبلی حلقوں کے لیے پرچہ نامزدگیاں شروع

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 13, 2025 IST

 جموں و کشمیر: بڈگام، نگروٹہ اسمبلی حلقوں کے لیے پرچہ نامزدگیاں شروع
  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے  جموں کشمیر کے بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی حلقوں کے لیے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ دونوں حلقوں میں  پرچہ نامزدگی کا عمل پیر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ان کے لیے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ شروع کیا۔الیکشن باڈی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، ای سی آئی نے کہا کہ امیدوار 27-بڈگام اور 77 نگروٹہ کے لیے 20 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔پولنگ باڈی نے اعلان کیا کہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر کو ہوگی، جب کہ امیدواروں سے دستبرداری کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے۔ووٹنگ 11 نومبر کو مقرر ہے، جس کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔
 
جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے استعفے کے بعد بڈگام میں ضمنی انتخاب ہو رہےہیں۔ عمرعبد اللہ نے   جموں کشمیر انتخابات میں دو حلقوں سے  کامیابی حاصل کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے بڈگام سے استعفیٰ دے کر گاندربل حلقہ سے اسمبلی  میں اپنی نمائندگی  کو  برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 2024 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عبداللہ نے بڈگام میں جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (JKPDP) کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی کو 18,485 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ وہیں گزشتہ سال بی جے پی کے رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کی موت کے بعد نگروٹہ میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ انہوں نے 2024 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (JKNC) کے امیدوار جگندر سنگھ کو 30,472 ووٹوں سے ہرایا تھا۔
 
راجستھان کا انتا اسمبلی حلقہ  میں عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد کنور لال مینا کو نااہل قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ حلقہ  خالی ہو گیا۔اور یہاں الیکشن ضروری ہوگیا۔ اسی طرح  رام داس سورین کے انتقال سے جھارکھنڈ کے گھاٹ شیلا، تلنگانہ کے مگنتی گوپی ناتھ کی موت کی وجہ سے تلنگانہ کے جُوبِلی ہلز، ڈاکٹر کشمیر سنگھ سہول کی موت سے پنجاب کے ترن تارن، لالرنت لوآنگ سیلا کے انتقال سے میزورم کے ڈمپا اور راجندر ڈھولکیا کے انتقال سے اوڈیشہ کے نواپاڑہ اسمبلی حلقے خالی ہو گئے۔  اور ان حلقوں پر  ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔  جس کا  شیڈول الیکشن کمیشن  نے جاری کیا ہے۔