جب سے وزیر اعلی نتیش کمار جنوری 2024 میں انڈیا اتحاد چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہوئے ہیں، وہ مسلسل بی جے پی لیڈروں اور عام لوگوں کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ اب وہ بی جے پی سے الگ نہیں ہوں گےاور انڈیا اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ آج پھر مرکزی وزیر امیت شاہ کی موجودگی میں انہوں نے کہا کہ وہ غلطی سے دو بار یہاں ،وہاں چلےگئے تھے لیکن اب وہ کہیں نہیں جائیں گے۔بتا دیں کہ پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ 2005 سے ان کی حکومت بہار کی ترقی کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ مرکز کی مدد سے کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہم جیتیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ غلطی سے دو بار یہاں اور وہاں جاچکے ہیں لیکن اب وہاں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔نتیش کمار نے مزید کہا کہ بہار کو آگے لے جانے کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں۔ بہت کام ہو چکا ہے، اور مزید کام کرنا ہے۔ ساتھ ہی بتا تے چلیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب میں لالو خاندان پر شدید حملہ کیا۔ لالو رابڑی کے دور حکومت میں ہونے والی بدعنوانی اور جرائم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لالو پرساد یادو کو حساب دینا چاہئے کہ انہوں نے بہار کے لوگوں کے لئے کیا کیا کام کئے۔
آر جے ڈی صدر لالو یادو کو بتانا چاہیے کہ انھوں نے اپنے 15 سال کے دور حکومت میں بہار کے لیے کیا کیا؟ لالو رابڑی کا دور قتل عام، بدعنوانی اور جرائم کے لیے جانا جاتا ہے۔ اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو تمام شوگر ملیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔بتا دیں کہ مرکزی وزیر داخلہ نے باپو آڈیٹوریم میں کئی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں مکانہ پروسیسنگ یونٹ کے افتتاح سے لے کر دودھ پروڈکشن کمیٹی اور فشریز لیونگ کوآپریٹو سوسائٹی تک کی کئی اسکیمیں شامل ہیں۔