Monday, March 16, 2026 | 26 رمضان 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اڈیشہ: کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج میں لگی بھیانک آگ ، 10 مریضوں کی موت

اڈیشہ: کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج میں لگی بھیانک آگ ، 10 مریضوں کی موت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 16, 2026 IST

اڈیشہ: کٹک کے ایس سی بی  میڈیکل کالج میں لگی بھیانک آگ ، 10 مریضوں کی موت
اڈیشہ کے کٹک میں پیر کی صبح سویرے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں SCB میڈیکل کالج اور ہسپتال میں آگ لگ گئی، جس سے افراتفری مچ گئی۔ اس حادثے میں 10 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ آگ تقریباً 3 بجے ہسپتال کے ٹراما کیئر کے انٹینسیو کیئر یونٹ (ICU) میں لگی ۔ حادثے کے بعد سنگین حالات میں موجود مریضوں کو فوری طور پر باہر نکالا گیا اور دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ہسپتال کا فائر یونٹ جائے وقوع پر پہنچی اور فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ بعد ازاں آگ بجھانے میں مدد کے لیے تین فائر ٹینڈرز بھی تعینات کیے گئے۔
 
واقعے کے وقت ICU میں 23 مریض داخل تھے:
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جس وقت ICU میں آگ لگی، اس وقت وہاں 23 مریض داخل تھے جو سنگین حالت میں تھے۔ انہیں نکال کر دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران 10 مریضوں کی موت ہو گئی۔ مریضوں کو منتقل کرنے کے دوران تقریباً 11 ہسپتال کے ملازمین بھی جھلس گئے ہیں۔ ان کا علاج جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوئیں۔ ابتدائی طور پر اسے شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے۔
 
موت کے شکار افراد کے خاندانوں کو 25-25 لاکھ روپے کا معاوضہ:
 
وزیر اعلیٰ ماجھی نے ہسپتال کا دورہ کر کے کہا، "یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دکھ بھری واردات ہے۔ میں نے صحت محکمہ کو لوگوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کا حکم دیا ہے اور ہلاکتوں کے خاندانوں کے لیے 25 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ کے لیے 320 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کر چکے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے عدالتی انکوائری کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔