دہلی کے کالکاجی علاقے میں پیر کی دوپہر ایک 19 سالہ طالب علم کو چاقو سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتول کا نام سید حسین تھا اور وہ 11ویں جماعت میں پڑھتا تھا۔
کیا ہوا تھا؟
یہ واقعہ پیر کی دوپہر تقریباً 2 بج کر 23 منٹ پر کالکاجی کے ڈی ڈی اے فلیٹس کے بی بلاک میں ایک پارک کے قریب پیش آیا۔ پولیس کو ایک پی سی آر کال ملی کہ کچھ اسکول کے طلبہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو انہوں نے سید حسین کو چاقو لگنے کی وجہ سے زخمی حالت میں پایا۔ فوراً CATS ایمبولینس آئی۔ طبی عملے نے موقع پر ہی حسین کو سی پی آر دیا اور پھر اسے ایمس ٹراما سینٹر (AIIMS Trauma Centre) لے گئے۔ لیکن ڈاکٹروں نے ہسپتال پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس افسر کے مطابق حسین کالکاجی کے ایک ایم سی ڈی اسکول میں 11ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جھگڑے کے دوران 2 سے 3 لوگوں نے اسے چاقو مارا۔ حسین اوکھلا فیز 2 کے جے جے کیمپ کا رہنے والا تھا۔
پولیس نے کیا کیا؟
اس کیس میں پولیس نے اب تک 2 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ باقی حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لیےٹیمیں تعینات کی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ باقی ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے اور جلد انہیں بھی پکڑ لیا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کر رہے ہیں اور لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ جھگڑے کی اصل وجہ کیا تھی۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
سیلم پور میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
ایک اور واقعے میں دہلی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی 45 سالہ بیوی کو قینچی یا چاقو مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 16 جولائی کی شام تقریباً 7 بج کر 32 منٹ پر دہلی کے سیلم پور میں پیش آیا۔ پولیس جب گھر پہنچی تو خاتون خون میں لت پت پڑی تھی۔ اسے جگہ پرویش چندر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کو شک ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔ ملزم کو مراد آباد، اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔