Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • بزرگ کینسر کی مریضہ کو رشتہ داروں نےکچرے کےڈھیرمیں پھینک دیا

بزرگ کینسر کی مریضہ کو رشتہ داروں نےکچرے کےڈھیرمیں پھینک دیا

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 23, 2025 IST     

image
دنیا  میں جیسے جیسے علم سائنس و تکنالوجی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسی تیزی سے نوجوان نسل اخلاقی پستی اور مفاد پرستی میں مبتلا دیکھی جا رہی ہے۔ ایسا لگتا ہےکہ انسانیت دم توڑ رہی ہے۔بڑوں کا ادب، رشتوں کا پاس و لحاظ نہیں رہا۔اسی طرح کا  ایک انسانیت سوز ایک واقعہ مہاراشٹر میں پیش آیاہے۔ جہا ں ایک 60سالہ بزرگ کینسر   کی مریضہ کو اس کےرشتہ داروں  نے کچرے میں پھینک دیا۔ بتایا جا رہا ہےکہ کینسر میں مبتلا ایک 60 سالہ خاتون کواس کے  پوتے نے  کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔  مقامی لوگوں نے اس واقعہ کی  اطلاع پولیس کو  دی۔ اس  واقعہ  سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔
 
 یہ واقعہ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پیش آیا۔ ہفتہ کی صبح ایک 60 سالہ خاتون آرے کالونی میں سڑک کے کنارے کچرے کے ڈھیر کے پاس پڑی پائی گئی۔ جسے دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔اسی دوران پولیس موقع پر  پہنچ گئی۔ بزرگ خاتون کوکہ پنک  نائیٹی میں ملبوس تھی، اسکو ریسکیو کیا گیا۔ معمر خاتون کی شناخت یشودا گائیکواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جلد کے کینسر میں مبتلا ہے۔ اس کا پوتا اسے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا  ہے۔  بزرگ بیمار خانون نے بتایا کہ اس کے خاندان کے افراد ملاڈ اور کاندیولی میں رہتے ہیں۔ پولیس نے اس کی تصویر متعلقہ تھانوں کو بھیج دی۔
 
اس دوران پولیس نے جلد کے کینسر میں مبتلا بزرگ خاتون کو اسپتال میں داخل کرانے کی کوشش کی۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہےکہ  کئی ہسپتالوں نے ان کی صحت کی خرابی کی وجہ سے  خاتون کو اسپتال میں   داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ آخر کار بزرگ خاتون کو  شام 5:30 بجے کوپر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس اس کے گھر والوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس کے پوتے نے بزرگ خاتون کو کچرے کے ڈھیر پر کیوں پھینکا۔
 
 پولیس نے عوام سے اپیل کی ہےکہ اگر کوئی خاتون کو جانتا ہوتو پولیس  سے رابطہ کرے تاکہ اس خاتون کو اسکےرشتہ داورں کے کے حوالے کیا جا سکے۔