• News
  • »
  • قومی
  • »
  • وزیر اعظم مودی نے ورلڈ لیور ڈے پر ملک کے لوگوں سے کی اپیل، کھانے میں کریں تیل کا کم استمعال

وزیر اعظم مودی نے ورلڈ لیور ڈے پر ملک کے لوگوں سے کی اپیل، کھانے میں کریں تیل کا کم استمعال

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 19, 2025 IST     

image
ورلڈ لیور ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط کے ساتھ کھانے پینے کے طریقے کو اپنائیں اور صحت مند زندگی گزارنے کو ترجیح دیں۔ چھوٹی لیکن مؤثر تبدیلیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ تیل کی مقدار کو کم کرنے جیسے اقدامات مجموعی صحت اور خیرو عافیت  کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
 
ورلڈ لیور ڈے کے موقع پر پی ایم مودی نے ملک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے اپنے کھانے پینے کا بہت خیال رکھیں 
انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ، ورلڈ لیور ڈے کے موقع پر احتیاط کے ساتھ کھانے پینے کے طریقے کو اپنائیں۔ تیل کی کھپت کو کم کرنے جیسے چھوٹے اقدامات زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ آئیے ہم سب مل کر موٹاپے کے بارے میں بیداری پیدا کرکے ایک صحت مند اور فٹ ہندوستان کی تعمیر کریں۔
 
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ لیور کی صحت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ہر سال 19 اپریل کو 'ورلڈ لیور ڈے' منایا جاتا ہے۔ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں لوگوں میں لیور  کی بیماریوں میں اضافے کے درمیان، ڈاکٹروں نے جمعہ کو غذائی عادات اور جگر کی صحت کے درمیان اہم تعلق پر زور دیا۔ تمام طبی ماہرین نے 'خوراک دوا ہے' کا پیغام دیا اور کہا کہ آج کی صحت مند تبدیلیاں جگر کے امراض کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔