Wednesday, January 07, 2026 | 18, 1447 رجب
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • اردو ادب کا تہذیبی اور ثقافتی بیانیہ: شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کا 2 روزہ بین الاقوامی سیمینار

اردو ادب کا تہذیبی اور ثقافتی بیانیہ: شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کا 2 روزہ بین الاقوامی سیمینار

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 05, 2026 IST

اردو ادب کا تہذیبی اور ثقافتی بیانیہ: شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ کا 2 روزہ بین الاقوامی سیمینار
5 جنوری 2026 جامعہ عثمانیہ آرٹس کالج میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد عمل آیا۔ مقالہ نگار اور مہمانان کی کثیر تعداد شریک کی۔ افتتاحی اجلاس شاندار رہا، تقریب میں وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ نے گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت فرمائی، شعبہ کی کاوشوں کو بہت سراہا اور آپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
تلنگانہ اردو اکیڈمی کے صدرنشین طاہر بن حمدان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، اور اپنی جانب سے سیمینار کے مقالہ جات کی خصوصی اشاعت کرنے کا وعدہ فرمایا۔ مزید برآں شعبہ کی دیگر ضروریات اور اساتذہ کے تقررات کے سلسلے میں سکریٹریٹ میں بھر پور نمائندگی کا تیقن دیا۔  
 
خصوصی مندوبین کے طور پر سابق صدر پروفیسر ایس اے شکور، ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ اورپروفیسر سی سری نیواسلو، نوڈل آفیسر RUSA، عثمانیہ یونیورسٹی بھی تقریب میں موجود رہے۔ سابق صدور پروفیسر تاتار خان، پروفیسر مجید بیدار، پروفیسر عطیہ صدیقہ، ڈاکٹر محمدعبدالمعید اور دیگر مہمانان میں پروفیسر شمس الھدی نے شرکت کی۔ 
 
سمینار کا کلیدی خطبہ پروفیسر محمد اکرام الدین، سنٹر آف انڈین لینگویجز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی نے پیش کیا۔  جس میں انہوں نے اردو ادب کے تہذیبی و تمدنی بیانیے پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے مختلف ادوار پر روشنی ڈالی اور منتخب شخصیات کی خدمات اور کارناموں کا اجمالی تعارف رکھا۔  
 
اس موقع پر میرٹ طلبہ میں بلقیس بیگم میموریل اسکالر شپ کے چیکس بھی تقسیم کیے گئے، جس پر مہمانانِ خصوصی نے مستحق اور ہونہار طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
 
تقریب کے اختتام پر آرگنائزر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد نے تمام مہمانانِ خصوصی، مقررین اور شرکائے سمینار کا شکریہ ادا کیا، جبکہ سمینار کی نظامت کے فرائض کنوینر ڈاکٹر انجم انسا بیگم (زیبا) نے خوش اسلوبی اور منظم انداز میں انجام دیے۔
 
تین ادبی اجلاس بالترتیب عمل آنے والے ہیں جن میں تاشقند، ازبکستان سے چار اساتذہ، بہار سے ڈاکٹر سجاد اختر اور دہلی سے ڈاکٹر محمد رکن الدین کے علاوہ دیگر مقالہ نگار نے اپنے وقیع مقالے پیش کیے۔اختتامی اجلاس بروز منگل 6 جنوری 2026 کو منعقد ہوگا۔