یوم آزادی کے موقع پرملک کےمختلف میونسپل کارپویشنوں میں سلاٹر ہاوس مذبح اور گوشت کی دکانیں بند کرنے کےاحکام پرہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اس معاملے پرسیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین الدین اویسی نےمیونسپل کارپوریشنس کےفیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ حیدرآباد کےرکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان بھر میں بہت سے میونسپل کارپوریشنوں نے حکم دیا ہے کہ مذبح خانے اور گوشت کی دکانیں 15 اگست کو بند کردی جائیں۔ بدقسمتی سے، جی ایچ ایم سی ۔نے بھی اسی طرح کا حکم دیا ہے۔
گوشت بند کرنا ظالمانہ اورغیرآئینی
اویسی نے کہاکہ یہ ظالمانہ اور غیر آئینی ہے۔ انھوں نے سوال کیاکہ گوشت کھانے اور یوم آزادی منانے میں کیا تعلق ہے؟ تلنگانہ کے 99% لوگ گوشت کھاتے ہیں۔ گوشت کی یہ پابندیاں لوگوں کے آزادی، رازداری، معاش، ثقافت، غذائیت اور مذہب کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔اسدالدین اویسی نے 15 اگست 2025 کو مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے جی ایچ ایم سی کے حکم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی اور معاش جیسے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر تلنگانہ میں جہاں 99% لوگ گوشت کھاتے ہیں، اس دعوے کی تائید 2014 کی سروے رپورٹ میں 2014 کی رپورٹ میں دکھائی گئی ہے۔
#Hyderabad---@aimim_national President @asadowaisi has slammed the closure of #slaughterhouses and #meatshops on #IndependenceDay, calling the move by the municipal authorities ‘callous’ and ‘unconstitutional’.
— NewsMeter (@NewsMeter_In) August 13, 2025
He also criticised the orders issued by many municipal… pic.twitter.com/kVrmUk0cgQ
مہاراشٹرا میں بھی گوشت کی دکانیں بند
مہاراشٹرا کے ناگپور، کلیان ڈومبیبلی اور مالے گاؤں میں یوم آزادی اور کرشن جنم اشٹمی کے موقع پرگوشت کی دکانیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر این سی پی رہنما اجیت پوار اور ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی نے ناگپور میونسپل کارپوریشن کے فیصلے پر سوال اٹھائے ہیں۔ ناگپور میونسپل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست کو یوم آزادی اور کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر ناگپور شہر میں گوشت کی دکانیں اور مذبخ بند رہیں گے۔ ناگپور میونسپل کارپوریشن نے اس بند کو نافذ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔ اس سے پہلے کلیان ڈومبیبلی نے حکم جاری کرکے کہا تھا کہ سبھی سلاٹر ہاوس اور بکریوں، بھیڑوں، مرغیوں اور بڑے جانوروں کے لائسنس یافتہ قصائی 14 اگست کی درمیانی رات سے 15 اگست کی درمیانی رات تک 24 گھنٹے کے لیے اپنی دکانیں بند رکھیں گے۔
پابندی ٹھیک نہیں: اجیت پوار
اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں سبزی خور اور گوشت خور دونوں طرح کے لوگ رہتے ہیں۔ اس طرح کی پابندی ٹھیک نہیں ہے۔ بڑے شہروں میں الگ الگ طبقوں اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ اگریہ جذبات سے جڑا معاملہ ہے تو لوگ اس پابندی کو ایک دن کے لیے قبول کر لیتے ہیں لیکن اگر یوم مہاراشٹر، یوم آزادی اور یوم جمہوریہ پر ایسے حکم نافذ کیے جاتے ہیں تو یہ مشکل بھرا ہے۔
تلنگانہ ہائی کورٹ میں قانونی چیلنج
تلنگانہ ہائی کورٹ میں قانونی چیلنج، جو ایک قانون کے طالب علم کی طرف سے دائر کیا گیا اور 13 اگست 2025 کو سنا گیا، اس طرح کے احکامات کے خلاف بڑھتے ہوئے پش بیک کی عکاسی کرتا ہے، عدالت نے GHMC کے استدلال کا مطالبہ کرتے ہوئے، ایک سیکولر ریاست میں مقامی گورننس اور انفرادی حقوق کے درمیان تناؤ کو اجاگر کیا۔