Sunday, February 08, 2026 | 20, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کاخیر مقدم کیا

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کاخیر مقدم کیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 07, 2026 IST

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کاخیر مقدم کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کاخیر مقدم کیا۔ تجاررتی معاہدے  کے فریم ورک پر اتفاق کو پی ایم مودی دونوں ممالک کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فریم ورک بڑھتے ہوئے باہمی اعتماد اور شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ یہ معاہدہ مضبوط اور قابل اعتماد سپلائی چینز کو فروغ دے گا۔ اور عالمی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فریم ورک سے میک ان انڈیا کو تقویت ملے گی۔ اور کسانوں، تاجروں ، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور ماہی گیروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
 
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہی بڑی بات  
 
مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے اس پیشرفت پر اہم بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہند امریکہ تجارتی معاہدہ ہندوستانی برآمد کنندگان کے لیے 30 ٹریلین ڈالر کی امریکی منڈی کے دروازے کھول دے گا۔ جس سے بالخصوص ایم ایس ایم ایز، کسانوں اور ماہی گیروں کو فائدہ ہوگا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں امریکہ کے ساتھ عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق ہوا ہے۔ جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ اور خواتین و نوجوانوں کے لیے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
 
انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت امریکہ ہندوستانی مصنوعات پر باہمی ٹیرف کم کر کے 18 فیصد کرے گا۔ جس سے ٹیکسٹائل، ملبوسات، چمڑا، جوتے، پلاسٹک، ربڑ، نامیاتی کیمیکلز، ہوم ڈیکور، دستکاری اور مشینری کے شعبوں کو بڑا فائدہ ملے گا۔ اس کے علاوہ جنیرک ادویات، جواہرات اور ہیروں اور ہوائی جہاز کے پرزوں پر ٹیرف صفر ہو جائے گا۔پیوش گوئل نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ اور مکئی، گندم، چاول، دودھ اور دیگر حساس زرعی و ڈیری پروڈکٹس کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔