Thursday, March 12, 2026 | 22 رمضان 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وزیر اعظم نریندر مودی کا کیرالہ و تمل ناڈو دورہ، کوچی میں عوامی جلسہ سے کیا خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی کا کیرالہ و تمل ناڈو دورہ، کوچی میں عوامی جلسہ سے کیا خطاب

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Mar 11, 2026 IST

وزیر اعظم نریندر مودی کا کیرالہ و تمل ناڈو دورہ، کوچی میں عوامی جلسہ سے کیا خطاب
وزیر اعظم نریندر مودی آج کیرالہ اور تمل ناڈو کے دورے پر ہیں۔ جہاں وہ دونوں ریاستوں میں مجموعی طور پر تقریباً 16,450 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں کا تعلق سڑکوں، ریلوے، پیٹرولیم اور دیہی رابطہ کاری سے ہے اور ان کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم اپنے دورے کا آغاز کیرالہ کے شہر ایرناکولم سے  کیا۔  
 
جہاں وہ  ہزاروں  کروڑ روپیوں کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جلسہ سے خطاب کیا ۔ اس دورے کی سب سے بڑی پہل بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ  کی کوچّی ریفائنری میں قائم ہونے والی پولی پروپلین یونٹ ہے جس پر تقریباً 5,500 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔حکومتی دعوے کے مطابق اس یونٹ سے پلاسٹک، آٹو موبائل اور طبی آلات کی صنعتوں کو خام مال فراہم کیا جائے گا، جس سے ملک کی درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور خطے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
 
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ وہ تروچیراپلی اور ایرناکولم میں پٹرولیم، قدرتی گیس، سڑک، ریلوے اور کئی دیگر شعبوں میں نئے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں میں بی پی سی ایل سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا سنگ بنیاد رکھنا بھی شامل ہے جو نیلگیرس اور ایروڈ اضلاع میں شروع کیا جائے گا۔ 89 دیہاتوں میں سڑکوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا، دیہی علاقوں میں رابطے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔
 
اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے کیرالہ دورے کا پہلا پروگرام اکھل کیرالہ تھیورا سبھا کی گولڈن جوبلی تقریبات کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم کے کاموں کی تعریف کی۔ اس کے بعد پی ایم مودی مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے یا مکمل شدہ پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ یہ منصوبے توانائی، ہائی ویز، دیہی انفراسٹرکچر، ریلوے اور دیگر اہم شعبوں پر محیط ہیں، جو علاقائی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں گے۔