وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی میں انڈیا موبائیل کانگریس کے نویں ایڈیشن کا افتتاح انجام دیں گے جو ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام ، میڈیا اور ٹیکنالوجی ایونٹ ہے۔ یہ ایونٹ محکمہ ٹیلی کمیونکیشن اور سیلولر آپریٹرس اسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے مشترکہ طورپر منعقد کیاجارہاہے۔ اس ایونٹ کے دوران ڈیجیٹل تبدیلی اور سماجی ترقی کیلئے اختراع کا فائدہ اٹھانے کیلئے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔
آئی ایم سی 2025 ٹیلی کام اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں تازہ ترین پیشرفت کو ظاہر کرے گا۔ اس کے علاوہ عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، صنعت کے ماہرین اور اختراع کاروں کو اکٹھا کرے گا۔ یہ پروگرام آپٹیکل کمیونیکیشنز، ٹیلی کام میں سیمی کنڈکٹرز سمیت دیگر اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا جو آئندہ نسل کے کنیکٹوٹی، ڈیجیٹل خودمختاری، سائبر فراڈ کی روک تھام اور عالمی ٹیکنالوجی کی قیادت میں ہندوستان کی اسٹریٹجک ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس ایونٹ میں دیڑھ لاھ سے زیادہ زائرین۔ سات ہزار سے زیادہ مندوبین اور چار سو سے زیادہ کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ آئی ایم سی 2025 بین الاقوامی تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کا کریں گے افتتاح
وہیں دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی آج نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ وہ شہر کے مکینوں کو زیر زمین میٹرو تھری ایکوا لائن بھی پیش کریں گے۔ وزیر اعظم 8 اور 9 اکتوبر کو مہاراشٹر میں ہوں گے۔ اس دوران وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور وقف کریں گے۔ پی ایم مودی آج سہ پہر 3 بجے نوی ممبئی پہنچیں گے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ 3:30 بجے ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔
مزید برآں وزیر اعظم ممبئی میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور وقف کریں گے اور ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ پی ایم مودی ممبئی میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کیلئے ملاقاتیں کریں گے۔