Tuesday, September 16, 2025 | 24, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • عام آدمی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگانے کا معاملہ۔ بیشترسیاسی جماعتوں نے کی مذمت ۔کئی مقامات پراحتجاج

عام آدمی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگانے کا معاملہ۔ بیشترسیاسی جماعتوں نے کی مذمت ۔کئی مقامات پراحتجاج

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 09, 2025 IST     

image
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے جموں اور کشمیر کے ایم ایل اے معراج ملک کو ستمبر 2025 میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مبینہ سرگرمیوں کے لئے گرفتار کیا گیا تھا جن کے بارے میں حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ "امن عامہ کی بحالی کے لئے متعصبانہ" تھے۔ یہ گرفتاری کئی واقعات کے بعد ہوئی جس میں ڈوڈا ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تنازع بھی شامل ہے۔

گرفتاری کا باعث بننے والے عوامل

ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جھگڑا: یہ گرفتاری اس کے فوراً بعد ہوئی جب ملک نے ڈوڈا کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہرویندر سنگھ کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی۔ تنازعہ ایک مقامی کے زیر التواء واجبات اور مرکز صحت کی منتقلی پر پیدا ہوا۔ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو لائیو سٹریم کی تھی جس میں اس نے مبینہ طور پر ڈی سی کے لیے گالی گلوچ کا استعمال کیا تھا۔
پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت الزامات: ڈوڈا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ملک کے خلاف 18 فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) اور دیگر پولیس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے، "امن اور امن عامہ" کو برقرار رکھنے کے لیے PSA نافذ کیا۔ PSA بغیر کسی مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام: عہدیداروں نے الزام لگایا کہ ملک ایک ایسے وقت میں خلل پیدا کر رہے تھے جب انتظامیہ ضلع میں سیلاب سے متعلق امدادی اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہی تھی۔

سیاسی اور عوامی ردعمل

 جمہوری نظام سے بھروسہ اٹھ جائے گا: عمرعبداللہ 
وزیرِ اعلیٰ عمر عبدللہ نے آج کہا کہ ایم ایل اے ڈوڈاہ ۔معراج ملک پر پی ایس اے لگانے سے لوگوں کا جمہوری نظام سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔ سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ جس نے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے اُسکے خلاف تو کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ 
 
 جمہوریت کا قتل: ڈپٹی سی ایم 
ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری نے معراج ملک پر پی ایس اے عائد کرنے کو جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما ٹی وی چینلز پر جو باتیں کرتے ہیں، ان کے خلاف بھی پی ایس اے عائد ہونا چاہیے۔ سریندر چودھری نے واضح کیا کہ اس قسم کے اقدامات جمہوری اقدار کے خلاف ہیں ۔
 
 گرفتاری میں اسپیکر یا اسمبلی سیکرٹریٹ کا عمل دخل نہیں : اسپیکر
جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے واضح کیا ہے کہ قانون سازوں کی گرفتاری کے فیصلے میں نہ تو اسپیکر اور نہ ہی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کوئی کردار ہے۔  انہوں نے زور دیا کہ اس معاملے میں تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا۔ "اسپیکر یا اسمبلی سیکرٹریٹ کا گرفتاری کے فیصلے میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ قواعد پر عمل کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر سزا دی جائے گی ۔
 
گرفتاری اختیارات کا غلط استعمال: کانگریس 
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری۔ جی اے میر نے ایم ایل اے معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جی اے میر نے اس اقدام کو غیر جمہوری اور اختیارات کے صریح غلط استعمال کے طور پر قرار دیا۔
 
پی ڈی پی نے کی گرفتاری کی مذمت
پی ڈی پی کےترجمان ۔ ذہیب میر نے ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ یہ اقدام منسوخ کیا جائے اور معراج ملک کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کیونکہ ان کے بقول یہ کاروائی غیر منصفانہ ہے۔
جمہوری آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش: عاپ
عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان مدثر حسن نے سری نگر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ لگانے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے اس کارروائی کو "جمہوری آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش" قرار دیا۔ مدثر حسن نے اے اے پی لیڈر اویس وانی کے ہمراہ الزام لگایا کہ یہ گرفتاری "نوکر شاہی تکبر" کی عکاسی کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف آئی آر فوری واپس لی جائے اور معراج ملک کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان مدثر حسن اور ضلع صدر فیاض احمد کی صدارت میں ایم ایل اے معراج ملک پر پی ایس اے کے اطلاق کے خلاف احتجاج درج کیا گیا۔مدثر حسن نے کہا  کہ  اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معراج ملک کو جلد رہا کیا جائے ورنہ انتظامیہ اور حکومت اس کے  سنگین نتائج کے لیے تیار رہے 
 
ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کاروائی: بی جےپی
جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر ست شرما نے کہا کہ ڈوڈہ کے ایم ایل اے پر عائد پی ایس اے کا معاملہ حکومت دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ کسی مسئلے کا حل نہیں اور جو لوگ آئین کی حلف برداری کرتے ہیں، انہیں اس کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ ست شرما نے زور دیا کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں باہمی احترام اور رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ  پی ایس  اے نافذ کرنے کا فیصلہ مکمل طورپ رانتظمایہ اور سیکوریٹی اداروں کا ہے۔ جس میں ٹھوس شواہد اور زمینی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
 
گرفتاری غیر جمہوری:شیخ خورشید
ایم ایل اے لنگیٹ شیخ خورشید نے اس فیصلے کو جلد بازی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدام صرف معراج ملک کے خلاف نہیں بلکہ ڈوڈہ کے عوام کے خلاف ہے، جنہوں نے انہیں منتخب کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصلہ واپس لیا جائے
 
حق کی بات کرنا اب جرم بن چکا ہے:ایم ایل اے شوپیان 
ایم ایل اے شوپیان شبیر احمد کُلے نے ایم ایل اے ڈوڈہ معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں حق کی بات کرنا اب جرم بن چکا ہے۔ شبیر احمد کُلے نے کہا کہ معراج ملک نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی دراصل عوامی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔
 
 ایم ایل کی گرفتاری کےخلاف احتجاج
 ڈوڈہ میں  منگل کو  گرفتاری کےخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے۔ پولیس اور مظاہرین کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ اس جھڑپ میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ ڈوڈہ کے ڈوندی علاقے میں پولیس نے پرْتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کلئے ٹیر گیس شلنگ کی ۔ ڈو ڈہ ضلع میں انٹر نیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ علاقہ میں بھاری تعداد میں سیکورٹٰ فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈوڈہ کے ایم ایل اے معراج ملک پر پی ایس اے لاگو ہونے اور گرفتاری کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کشتواڑ میں بھی لوگوں نے سڑکوں پر آکر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔